09:26 pm
حکومت کا گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اطفال باہم معذوری کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا عہد: شفقت محمود

حکومت کا گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اطفال باہم معذوری کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا عہد: شفقت محمود

09:26 pm

اسلام آباد، 25 جولائی2021 
وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ مہارت شفقت محمود نے اطفال باہم معذوری کے لیے گورنمنٹ کے تمام سکولوں میں مساوی تعلیم کو لازمی قرار دیا اور گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اپنی شرکت سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اس بات کا عہد کرنے جا رہی ہے کہ
تمام گورنمنٹ سکول اطفال باہم معذوری کو بہترین تعلیم فراہم کریں گے۔حکومت اس سلسلے میں سکولوں کوہر ممکن سہولت فراہم کرے گی تاکہ اطفال باہم معذوری گورنمنٹ کے سکولوں میں تعلیم حاصل کر سکیں۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود 28 اور 29 جولائی کو گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ا س سمٹ میں منظور کی جانے والی قرارداد سے اطفال باہم معذوری کو یکساں تعلیم کے مواقع ملیں گے اورگلوبل پار ٹنرشپ فار ایجوکیشن پر بھی عمل ہوگا۔وفاقی وزیرسائٹ سیورز کی "ایکول ورلڈ' مہم کی بھی توثیق کریں گے جس کی رو سے سمٹ میں شریک مختلف ممالک کی حکومتیں اس بات کا عہد کریں گی کہ اطفال باہم معذوری کے لیے بہترین اور معیار ی تعلیم فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ ایکول ورلڈ مہم کے بارے میں شفقت محمود کا کہنا تھاکہ اس مہم نے خاص طور پر اطفال باہم معذوری کے لیے مساوی اور شمولیاتی نظام تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ منزہ گیلانی، کنٹری ڈائریکٹر سائٹ سیورز پاکستان کا کہنا ہے کہ گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں شمولیت حکومت پاکستان کے لیے ناگزیر ہے تاکہ اطفال باہم معذوری کے لیے مساوی تعلیم کے موثر اور جامع عزم پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور گلوبل ایجوکیشن سمٹ کے شرکاء کے ساتھ مل کر یہ کام کرنا ایک بہترین موقع ہے۔ان پالیسی منصوبوں پر عمل کرنے سے تمام بچوں کو مساوی تعلیم کے مواقع میسر ہونگے اور کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں ہوگا۔ سائٹ سیورز وفاقی وزارت تعلیم کے اشتراک سے گورنمنٹ سکولوں میں آنکھوں کی صحت اوراطفال باہم معذوری کومساوی تعلیم فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اطفال باہم معذوری کو بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں ہیں اور بڑی تعدادمیں سکول مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔پاکستان دنیا میں تعلیم سے محروم بچوں میں دوسرے نمبر پرہے اور تقریبا 22.8 ملین بچے سکول نہیں جا رہے اور ان میں بہت بڑی تعداداطفال باہم معذوری کی بھی ہے۔ گلوبل ایجوکیشن سمٹ کے ذریعے شرکاء کو ایک دوسرے سے بات کرنے اوراطفال باہم معذوری کو مساوی تعلیم فراہم کرنے کی جامع حکمت علمی مرتب کرنے کا موقع ملے گا۔اس گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں تمام ممالک اپنے علاقوں میں مساوی تعلیم کے فروغ کے لیے عہد کریں گے تاکہاطفال باہم معذوری کو تعلیم کے یکساں مواقع مل سکیں۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید