08:25 pm
حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

08:25 pm

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے)خیبرپختونخوا نے حالیہ بارشوں سے اب تک ہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی جبکہ خیبر پختونخوا کےبعض اضلاع میں مون سون کی بارشوں اوربعض اضلاع میں سیلابی صورت حال کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطا بق حالیہ با رشوں سے مردان میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوئے، ایک مکان کوجزوی جبکہ ایک
کو مکمل طور پرنقصان پہنچا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو تمام تر وسائل بروئے کارلانے اورنقصانات کا تخمینہ لگا کرمتاثرین کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے نو حساس اضلاع میں فوری رسپانس کے لیے نمائندوں کو تعینات کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے ریلیف کمپنسیشن پالیسی 2019 کے تحت قدرتی آفات میں جاں بحق افراد کو فی کس تین لاکھ جبکہ شدید ذخمی افراد کو فی کس ایک لاکھ روپے امداددی جاتی ہے جبکہ گھروں کے نقصانات کی صورت میں30ہزارسےلیکرایک لاکھ روپےتک کی امداددی جاتی ہے،ڈی سنٹر لائیزیشن پالیسی کے تحت متعلقہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ افراد میں رقوم تقسیم کر تی ہے،اسی طرح قدرتی آفات سے مال مویشوں کے اموات کی صورت میں مالکان کو چھ ہزار سے لیکر 20 ہزار روپے تک معاوضہ دیا جاتا ہے۔ ریلیف پالیسی کے تحت فصلوں،باغات وغیرہ کے نقصان کی صورت میں پانچ ہزار روپے فی ایکڑ جبکہ ایک خاندان کو زیادہ سے ذیادہ 50 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ جبکہ اشجار کے نقصان کی صورت میں 400 روپے فی شجر دیا جا تا ہے۔اور ایک خاندان کو زیادہ سے زیادہ 40ہزار روپے دیے جا تے ہیں۔قدرتی آفات سے متا ثرہ افراد کو چا ہیے کہ جانی نقصان (اموات) کی صورت مٰیں 45 دن کے اندر ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دیں جبکہ شدید ذخمی افراد 15دن، گھروں کے نقصانات کے معاوضے کے لئے 30 دن ،مال مو یشی کے نقصانات کے معاوضے کے لیے 15 دن اور فصلوں ،باغات اور اشجار کے نقصانات کے معاوضے کے لیے 30 دن کے اندر ضلعی انتطامیہ کو باضابطہ درخواست دیں۔

تازہ ترین خبریں

بڑا طوفان آنے والاہے۔۔ پاکستان نے طوفان کا نام ۔۔گلاب ۔ رکھ دیا۔۔ شدید بارشیں ہوں گی۔۔ بڑی خبر

بڑا طوفان آنے والاہے۔۔ پاکستان نے طوفان کا نام ۔۔گلاب ۔ رکھ دیا۔۔ شدید بارشیں ہوں گی۔۔ بڑی خبر

انسان کے بھیس میں چھپے شیطان۔۔ 12سالہ بچی سےاجتمای۔۔ز ی ا دتی ۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

انسان کے بھیس میں چھپے شیطان۔۔ 12سالہ بچی سےاجتمای۔۔ز ی ا دتی ۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

ملک بھر میں آج رات 10 بجے سے کل صبح 8 بجے تک نادرا سینٹرز بند رہیں گے

ملک بھر میں آج رات 10 بجے سے کل صبح 8 بجے تک نادرا سینٹرز بند رہیں گے

ان طلبا وطالبات کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داکلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

ان طلبا وطالبات کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داکلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

شوگر ملز فراڈ کیس  ۔۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

شوگر ملز فراڈ کیس ۔۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

یوٹیوب کے کروڑوں صارفین کیلئے اچھی خبر وہ فیچر آگیا جو اب تک دستیاب نہیں تھا

یوٹیوب کے کروڑوں صارفین کیلئے اچھی خبر وہ فیچر آگیا جو اب تک دستیاب نہیں تھا

حکومت ایک سال اور رہی تو ملک کو مزید پیچھے لے جائے گی ،رانا ثنااللہ

حکومت ایک سال اور رہی تو ملک کو مزید پیچھے لے جائے گی ،رانا ثنااللہ

عوامی مقامات پر شرم ناک  حرکات۔۔سزا ملنے کے بعد نوجوان جوڑے نے کیا کیا؟ جانیں

عوامی مقامات پر شرم ناک حرکات۔۔سزا ملنے کے بعد نوجوان جوڑے نے کیا کیا؟ جانیں

اللہ ہی معاف کرے۔۔جواں سال بیٹی نے بوڑھے باپ کے ساتھ ایسا شرمناک کام کیا کہ ہرکوئی کانپ اٹھا،تفصیلات جان کر آپ بھی رو پڑیں گے

اللہ ہی معاف کرے۔۔جواں سال بیٹی نے بوڑھے باپ کے ساتھ ایسا شرمناک کام کیا کہ ہرکوئی کانپ اٹھا،تفصیلات جان کر آپ بھی رو پڑیں گے

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی۔۔موقعے سے فائدہ اٹھائیں ۔ خریداروں کیلئے بڑی خبر ۔۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی۔۔موقعے سے فائدہ اٹھائیں ۔ خریداروں کیلئے بڑی خبر ۔۔

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

خوبصورت ترین اداکارہ شادی کی پیشکش ۔ ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی بھی آفر کر دی۔۔ یہ پیشکش کس اہم شخصیت نے کی؟جانیے تفصیل

خوبصورت ترین اداکارہ شادی کی پیشکش ۔ ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی بھی آفر کر دی۔۔ یہ پیشکش کس اہم شخصیت نے کی؟جانیے تفصیل

لاہور میں ڈاکوؤں کا نیا ریکارڈ ۔۔ 2ارب روپے کی چوریاں۔۔۔ بزدار سرکار سوتی رہی ۔۔عوام لٹ گئی

لاہور میں ڈاکوؤں کا نیا ریکارڈ ۔۔ 2ارب روپے کی چوریاں۔۔۔ بزدار سرکار سوتی رہی ۔۔عوام لٹ گئی