10:13 pm
موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

10:13 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے بعد سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38کے الیکشن میں شکست نے جہاں مسلم لیگ (ن)کی سیاست کو خاصی حد تک ایک بند گلی میں دھکیل دیا ہے وہاں کئی سیاسی تجزیہ کار وں کو بھی ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ پچھلے
ایک ڈیڑھ سال میں مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحادپی ڈی ایم کے ساتھ مل کر جلسےجلوس کیے اورحکومت مخالف تحریک چلائی توچند ماہ قبل ہونے والے کئی ضمنی الیکشنز میں مسلم لیگ (ن) کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ پھر گلگت بلستان اورآزاد کشمیر میں انتخابات کا مرحلہ آیا۔ان دونوں خطوں میں پہلے سے مسلم لیگ (ن)ہی برسراقتدارتھی، گلگت بلتستان میں حافظ حفیظ الرحمان کی وزرات اعلیٰ میں (ن)لیگ کی حکومت قائم تھی جبکہ آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں حکمرانی کی کمان بھی مسلم لیگ (ن)کے ہاتھ میں تھی ۔دونوں محاذوں پر مریم نواز نے زبردست الیکشن مہم چلائی اورجلسے جلوسوں میں دھوا ں دار تقاریر کیں۔ مریم نواز کے پاس ان جلسوں کی تقریروں میں حکومت کے خلاف بولنے بتانے کےلئے بہت کچھ تھا۔ مہنگائی، گرتی ہوئی معیشت ، غربت، بے روزگاری،مسئلہ کشمیر پر بھارت کا اگست2019کا اقدام ، حکومتی شخصیات پر کرپشن کے میگا سکینڈلز پر مبنی الزامات، حکومتی صفوں میں دھڑے بندیاں وغیرہ وغیرہ ۔ مسلم لیگ (ن)پنجاب کے ضمنی الیکشنز میںکامیابیوں کے بعد اس زعم میں بھی مبتلا تھی کہ نوازشریف اورمریم نواز کے جارح بیانیے کو عوام میں مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ اور مسلم لیگ (ن) پہلی بار ٹھیک اسی طرح ایک عوامی اور جمہوری پارلیمانی جماعت کا مقام حاصل کررہی ہے جیسے شہید بے نظیر بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو حاصل ہونے لگا تھا۔لیکن نتائج مسلم لیگ (ن) کی توقعات سے یکسر مختلف نکل آئے۔ آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں تحریک انصاف سے مقابلہ تو دور کی بات مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کے مقابلے میں بھی آدھی نشستیں حاصل نہ کرسکی۔چلیں ایک حد تک مان لیا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر الیکشن میں ایک رواج رہا ہے کہ ووٹ کا فیصلہ یہ دیکھ کر کیا جاتا ہےکہ اسلام آباد میں کون سی جماعت برسر اقتدارہے۔ لیکن سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38پر مسلم لیگ (ن ) کی اپنی چھوڑی ہوئی سیٹ پر شکست نے کئی سوالیہ نشان چھوڑ دیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات تو لگا رہی تھی لیکن سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں کئی پارٹی رہنمائوں نے ٹی وی پروگراموں پر آکر اس بات کا اعتراف کیا کہ انھیں حلقہ پی پی 38کے کسی بھی پولنگ سٹیشن پر دھاندلی کے کوئی بھی ثبوت نہیں ملے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ لیگی رہنمائوں نے عوامی فیصلے کا احترام کرنے اورپی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دینے کی بھی باتیں کہیں۔آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج آتے ہی خبر چلی کہ مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا ہے اورانھوںنے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔جس سے اس تاثرکو بھی تقویت ملی کہ وہ آزاد کشمیر الیکشن اورپی پی 38کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد فوری طور پر کسی بھی سیاسی فورم پر سامنے آنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔اس سب کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت یقینی طور پر یہی سوچ رہی ہوگی کہ تحریک انصاف حکومت اپنے اقتدارکے چوتھے سال میں داخل ہونے والی ہے۔ لیکن اپوزیشن جماعتوں کی تحریک نے عمران خان حکومت کو سیاسی سطح پر نقصان پہنچانے کی جو کوشش کی تھی ، اس کا کوئی بھی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آرہا۔بلکہ انتخابی نتائج نے حکومتی مقبولیت کے گراف کو گرتی ہوئی پوزیشن سے دوبارہ واپس بلندیوںکی جانب لے جانا شروع کردیا ہے۔شہباز شریف کی واپسی کے باوجود جو کچھ ہورہا ہے وہ مسلم لیگ (ن) کےلئے کسی ڈرائونے خواب سے کم نہیں ہے۔آئندہ عام الیکشن کا وقت قریب آتا جارہا ہے۔ اب مسلم لیگ (ن) اپنے جارح مزاج بیانیے کا بوجھ اٹھانے کی بجائے مصالحت کی طرف لوٹے گی یا نوازشریف وطن واپس آکراپنے بیانیے اور تحریک کو مزید جاندار بنانے کی کوشش کریں گےیہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ان طلبا وطالبات کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داکلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

ان طلبا وطالبات کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داکلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

شوگر ملز فراڈ کیس  ۔۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

شوگر ملز فراڈ کیس ۔۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

یوٹیوب کے کروڑوں صارفین کیلئے اچھی خبر وہ فیچر آگیا جو اب تک دستیاب نہیں تھا

یوٹیوب کے کروڑوں صارفین کیلئے اچھی خبر وہ فیچر آگیا جو اب تک دستیاب نہیں تھا

حکومت ایک سال اور رہی تو ملک کو مزید پیچھے لے جائے گی ،رانا ثنااللہ

حکومت ایک سال اور رہی تو ملک کو مزید پیچھے لے جائے گی ،رانا ثنااللہ

عوامی مقامات پر شرم ناک  حرکات۔۔سزا ملنے کے بعد نوجوان جوڑے نے کیا کیا؟ جانیں

عوامی مقامات پر شرم ناک حرکات۔۔سزا ملنے کے بعد نوجوان جوڑے نے کیا کیا؟ جانیں

اللہ ہی معاف کرے۔۔جواں سال بیٹی نے بوڑھے باپ کے ساتھ ایسا شرمناک کام کیا کہ ہرکوئی کانپ اٹھا،تفصیلات جان کر آپ بھی رو پڑیں گے

اللہ ہی معاف کرے۔۔جواں سال بیٹی نے بوڑھے باپ کے ساتھ ایسا شرمناک کام کیا کہ ہرکوئی کانپ اٹھا،تفصیلات جان کر آپ بھی رو پڑیں گے

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی۔۔موقعے سے فائدہ اٹھائیں ۔ خریداروں کیلئے بڑی خبر ۔۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی۔۔موقعے سے فائدہ اٹھائیں ۔ خریداروں کیلئے بڑی خبر ۔۔

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

خوبصورت ترین اداکارہ شادی کی پیشکش ۔ ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی بھی آفر کر دی۔۔ یہ پیشکش کس اہم شخصیت نے کی؟جانیے تفصیل

خوبصورت ترین اداکارہ شادی کی پیشکش ۔ ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی بھی آفر کر دی۔۔ یہ پیشکش کس اہم شخصیت نے کی؟جانیے تفصیل

لاہور میں ڈاکوؤں کا نیا ریکارڈ ۔۔ 2ارب روپے کی چوریاں۔۔۔ بزدار سرکار سوتی رہی ۔۔عوام لٹ گئی

لاہور میں ڈاکوؤں کا نیا ریکارڈ ۔۔ 2ارب روپے کی چوریاں۔۔۔ بزدار سرکار سوتی رہی ۔۔عوام لٹ گئی

چینی کی سرکاری قیمت میں پھر اضافہ، فی کلو قیمت بڑھا کر کتنی کر دی گئی؟

چینی کی سرکاری قیمت میں پھر اضافہ، فی کلو قیمت بڑھا کر کتنی کر دی گئی؟

لاہور:ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ

لاہور:ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا