10:13 am
سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

10:13 am

کراچی(روزنامہ اوصاف) کراچی سمیت سندھ بھر میں جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ بھر میں 9 روزہ جزوی لاک ڈاؤن کا آج پہلا روز ہے۔ 12 بجے بند ہونے والے تجارتی مراکز اب 8 اگست تک بند رہیں گے۔سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن کے دوران انٹرسٹی ٹرانسپورٹ نہیں چل رہی تاہم بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
 
لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے والے افراد کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے جبکہ کار میں صرف دو افراد سوار ہوں گے اور تیسرا آدمی بیمار ہونے کی صورت میں گاڑی میں سفر کر سکتا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران تمام سرکاری ادارے اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق جنازے میں صرف قریبی عزیز شرکت کرسکیں گے جس کے لیے علاقے کے ایس ایچ او کو پیشگی اطلاع دینی ہو گی۔سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران سبزی، گوشت اور دودھ کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلیں گے۔سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے۔ پیٹرول پمپ اور چھوٹی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ صرف ویکسین لگوانے کے لیے کھول رہے ہیں۔ بینک وفاق کے ماتحت ہیں اور وفاق سے درخواست ہے کم سے کم عملہ رکھیں۔ انتظامیہ کو ہدایت دیں گے کہ لاک ڈاؤن میں لوڈشیڈنگ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے کیے ہیں لیکن اگر ایسا نہ کرتے تو فائدہ نہیں ہوتا۔ بھارتی ویرینٹ نے کراچی کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔صحافیوں کو ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہو گی تاہم ماسک پہننا لازم ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران امپورٹ، ایکسپورٹ انڈسٹری، صنعتیں اور اسٹاک مارکیٹ کھلی رہیں گی۔

تازہ ترین خبریں

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد  خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے