12:57 pm
ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے10کروڑڈالر امداد کا اعلان

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے10کروڑڈالر امداد کا اعلان

12:57 pm

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے10 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ رقم صوبہ سندھ میں ابتدائی تعلیم اور شرح خواندگی بہتر بنانے کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔صوبائی حکومت یہ رقم پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بنیادی تعلیم کی فراہمی پر خرچ کرے گی۔ورلڈ بینک کی مدد سے اس منصوبے میں طلبا کی سیکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت میں
اضافہ ہوگا۔فنڈز کی مدد سے طلبا کو ہنر مند بنایا جائے گا۔اس منصوبے سے تعلیمی اداروں کی کمی دور کرنے اور ان کے انتظامات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس مقصد کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولز میں داخل کرایا جائے اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ان فنڈز کا استعمال تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور طلبا بالخصوص لڑکیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں بجلی اور صاف پانی کی فراہمی سمیت نکاس آب کا مناسب انتظام بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ ورلڈ بینک کی مدد سے طلبا کی حاضری کو مانیٹر کرنے کا جدید نظام بھی لگایا جائے گا۔اس منصوبے سے صوبہ سندھ کے 12 اضلاع میں گریڈ 1-8 کے طلبا 10لاکھ25 ہزار سے زائد طلبا مستفید ہوں گے۔ 3500 اساتذہ3100 مضامین کوآرڈینیٹرز اور 600 ہیڈ ماسٹرز کی تربیت کی جائے گی۔جبکہ دوسری طرف سندھ میں بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب صوبائی حکومت نے تمام امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیئے ہیں۔صوبائی حکومت نے آج لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق8 اگست تک ہوگا۔ صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاؤن کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دے اور بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے جلدی لاک ڈاؤن نہ لگا کر غلطی کی۔لاک ڈاؤن کا فیصلہ بہت پہلے کیا جاتا تو اتنے کیسز نہ ہوتے۔لاک ڈاؤن کے دوران انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ انتظامیہ سڑک پر آنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرے گی۔اگلے ہفتے سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے۔ فیصلے کے مطابق 31اگست کے بعد ویکسین نہ کرانے والوں کو تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی۔لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ انڈسٹری اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد لی جائیگی۔کراچی میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ پر این سی اوسی نے اظہار تشویش کیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔