02:20 pm
بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

02:20 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بارپھر پی ڈی ایم بحالی کا آپشن میز پر رکھ دیا، کہتے ہیں اپوزیشن آئے مل کر شکار کریں، پہلے بزدار پھر عمران کو گھر بھیجیں، ضرورت پڑی تو شہباز شریف سے بھی بات کروں گا، نہ مانیں تو تب اکیلا
ہی کافی ہوں، عمران خان سندھ میں سیاسی یتیم اکھٹے کررہے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کیلئے مسلسل جدوجہد کرتی رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز بدنیتی پر مبنیٰ ہے، حکومت نے الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا، اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کرے گی، اپوزیشن میں حکومت کو کوئی جماعت ٹف ٹائم دے سکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر سے چودھری یاسین نے کوٹلی سے دو سیٹیں نکالیں، حکومت نے چودھری یاسین اور ان کے بیٹے کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا، چودھری یاسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو ہم سب آزاد کشمیر پہنچیں گے، ہم حکومت کو اپنے کسی بھی ورکر کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہاکہ صرف دھاندلی کا الزام لگانا کافی نہیں، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو مل کر حکومت کیخلاف جدوجہد کرنا ہوگی، آزاد کشمیر میں ن لیگ نے ساتھ دیا تو ٹھیک ورنہ پیپلزپارٹی اکیلے اپوزیشن کرے گی،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وفاقی وزرا آزاد کشمیر میں پیسے تقسیم کرتے رہے، آزادکشمیر میں جعلی حکومت بننے جارہی ہے، آزاد کشمیر الیکشن میں جس طرح کی دھاندلی ہوئی ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا، پورے پاکستان کے عوام خان صاحب کو پہچان چکے ہیں، سندھ کے عوام بھی جانتے ہیں، عوام خان نے ہمارے وسائل پر ڈاکے ڈالے، جس نے سندھ کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا، وہ کہتا ہے سندھ کو فتح کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کراچی میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست دی۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری