09:39 pm
پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے گہرے سمندر میں ڈوبنے والے 15 شامی باشندوں کو بچا لیا

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے گہرے سمندر میں ڈوبنے والے 15 شامی باشندوں کو بچا لیا

09:39 pm

کراچی (ویب ڈیسک )پاک بحریہ ور پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کر کے شام سے تعلق رکھنے والے 15 شامیوں کو بچا لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک نیوی اور پی ایم ایس اے نے کراچی کے جنوبی سمندر میں ایم وی سوواری ایچ کے 15 عملے کو بچانے کے لیے سرچ آپریشن کیا اور پی ایم ایس ایس کشمیر عملے باحفاظت کراچی پورٹ پر پہنچا دیا۔پی این ایس کا جہاز اسلط بھی دیگر عملے کو لے کر پورٹ پر پہنچے گا۔ نیوی ترجمان کے مطابق ڈوبنے والے جہاز
میں چینی اور چاول کے کنٹینر تھے، جس پر ملک شام سے تعلق رکھنے والا عملہ سوار تھا۔پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے ڈائریکٹر آپریشنز کمانڈر احسان نے شامی ملازمین کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ہم نے کامیاب سرچ اور ریسکیو آپریشن کیا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’دو روز پہلے ہماری سمندری حدود میں بھارت سے صومالیہ جانے والا مرچنٹ شپ ڈوب گیا تھا، جس کے قریب سے گزرنے والے جہاز کو ایمرجنسی سگنل ملے اور پھر پاکستان نیوی کے ہوائی جہاز کو سگنل بھیجے گئے، جس کے بعد پی ایم ایس اے اور پاک نیوی کے ہوائی جہازوں نے عملے کی نشاندہی کی‘۔کمانڈر احسان نے بتایا کہ قریب سے گزرنے والے بحری جہاز نے عملے کے کچھ ارکان کو بچا لیا تھا، بقیہ کو پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے بچایا البتہ 3 لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزرتے وقت کیساتھ گمشدہ عملے کے بچنے کی امید کم ہورہی ہے۔پی ایم ایس اے کمانڈر کے مطابق ایم وی سوواری ایچ نامی جہاز بھارت سے صومالیہ کی طرف جارہا تھا، جسے پاکستان کی سمندری حدود میں حادثہ پیش آیا۔سی او پی ایم ایس ایس کشمیر کیپٹن محمد ارسلان خان نے بتایا کہ جہاز کا انجن خراب ہوگیا تھا، جسے عملے نے ٹھیک کرنے کی بھی کوشش کی مگر سمندر میں طغیانی کے باعث جہاز ڈوب رہا تھا، اسی وجہ سے عملہ کھلے سمندر میں گر گیا تھا۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر