10:46 am
 گوجر خان ، ڈاکو پوسٹ آفس کے عملے سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

گوجر خان ، ڈاکو پوسٹ آفس کے عملے سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

10:46 am

گوجرخان( نمائندہ خصوصی) گوجرخان سسرال پوسٹ آفس میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، مسلح افراد پنشن کی دو لاکھ اکیس ہزار سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے،ڈی ایس پی پی گوجرخان ملک رفاقت اور ایس ایچ او تھانہ جاتلی ملک عارف نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کے ۔شواہد اکٹھے کیے جبکہ پوسٹ ماسٹر اور دیگر عملہ سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ڈویژنل سپریڈنٹ راولپنڈی ڈویژن میڈم ماریہ قطب و دیگر افسران بھی محکمانہ انکوائری کے لئے سسرال پوسٹ آفس پہنچ گئے،رقم کی ترسیل بارے ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔
​​​​​​​بیانات قلمبند کئے گئے رپورٹ مرتب کی گئی ڈی ایس پی ملک رفاقت نے سکیورٹی کے ناقص پر پوسٹ آفس حکام کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کا عندیہ دیاکہ گزشتہ چار سے پانچ ماہ کے دوران پوسٹ افسز میں ڈکیتی کی دوسری واردات ہے، حافظ کے قواعد و ضوابط کے مطابق سکیورٹی کے حوالہ سے مکمل انتظامات وقت کی اہم ضرورت ہے ،جدید خطوط پر تفتیش کرکے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی ڈویژن پوسٹ افسز نے فون اٹینڈ نہ کیا جس کے باعث ان کا موقف سامنے نہ آسکا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرخان کے نواحی علاقے سسرال میں واقع پوسٹ آفس میں پنشنرز کو رقم ادائیگی جا رہی تھی کہ اس دوران دو ڈکیتوں نے اچانک دھاوا بول دیا اور سٹاف پر اسلحہ تان لیا اور زبردستی کاؤنٹر میں داخل ہو گئے اور وہاں پر موجود دو لکھ 21 ہزار 125 نقدی لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ڈی ایس پی گوجرخان ملک رفاقت، ایس ایچ او تھانہ جاتلی ملک عارف بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے دریں اثناء ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی ڈویژن میڈم ماریہ قطب و دیگر افسران نے پوسٹ آفس کے تمام سٹاف کے بیانات قلمبند کیے ، ریکارڈ کا جائزہ لیا اور رپورٹ مرتب کی جو کہ محکمہ کے اعلی افسران کو روانہ کی جائے گی جبکہ محکمانہ انکوائری کی جائے گی ڈی ایس پی ملک رفاقت نے کہا ہے کہ سسرال پوسٹ آفس میں پنشنرز کو لاکھوں روپے ادا کئے جاتے ہیں لیکن سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات سے بالکل مطمئن نہیں ہیں، پوسٹ آفس میں صرف ایک سکیورٹی گارڈ تعینات ہے،سی ٹی وی فوٹیج کے لئے کیمرے تک نصب نہ کئے گئے جو کہ موجودہ وقت کی ضرورت ہے

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی