03:09 pm
'اگلا الیکشن (ن) لیگ کا ہوگا، اس بار جھرلو نہیں چلے گا،شہبازشریف

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کا ہوگا، شفاف انتخابات کرانا ہوں گے، اس بار جھرلو نہیں چلے گا، عمران نیازی نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا۔سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کہتے تھے ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو جائے تو وزیراعظم
چور ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 170 تک پہنچ گیا، اب چور کون ہے ؟ اس کرپٹ حکومت کے خلاف ہمیں جنگ لڑنی ہو گی۔قبل ازیں لیگی رہنما خواجہ آصف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنوٹنمنٹ بورڈ انتخابات ایک فیصلہ کن سروے ہے، اگر الیکشن شفاف ہونگے تو نواز شریف کے سپاہی کراچی سے پشاور تک جیتیں گے، پاکستانی عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈال کر ن لیگ کی کارکردگی کی شہادت دی ہے، مسلم لیگ ن نے سیالکوٹ کیلئے ترقیاتی کام کئے، نواز شریف نے سیالکوٹ کو موٹروے دینے کا وعدہ کیا تھا جو وفا کیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج بجلی نہیں ہے، اگر ہے تو اس ریٹ پر ہے جو امیر آدمی بھی برداشت نہیں کرسکتا، آج ملک میں گیس کی کمی کا سامنا ہے، سارا ملک گواہی دیتا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہماری پارٹی نے ملک سے دہشتگردی ختم کی۔ انہوں نے کہا کہ 112 روپے پر ڈالر چھوڑ کرگئے تھے آج 172 پر بھی نہیں مل رہا، ایک افراتفری کا دور ہے، ملک میں حالات اچھے نظر نہیں آ رہے، کل نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی، یہ تو کرکٹ کے ماہر اور بے تاج بادشاہ تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، حکومت کے ہر جھوٹے مقدمے نے ہمارے حوصلے کو بلند کیا، مسلم لیگ ن نے وفاق اور صوبے میں خدمت کا معیار قائم کیا، یہ جتنا مرضی جھوٹ بول لیں، عوام کے دلوں سے ن لیگ کو نہیں نکال سکتے۔

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا