08:53 pm
 قومی وطن پارٹی کا مہنگائی کو لگام دینے میں ناکامی پر حکومت کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان

قومی وطن پارٹی کا مہنگائی کو لگام دینے میں ناکامی پر حکومت کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان

08:53 pm

پشاور( نیوز ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے مہنگائی کو لگام دینے میں ناکامی پر حکومت کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے اپنی 74 سالہ تاریخ میں اس قدر مہنگائی اور بے روزگاری کبھی نہیں دیکھی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے رشکئی تحصیل شبقدر ضلع چارسدہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آفتاب شیرپائو نے کہا کہ اگرچہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے اب تک پچاس لاکھ افراد
کو بے روزگار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریبا 17 ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ان کی جماعت نے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد صحافیوں سے آزادی چھیننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پریس کو دبانا چاہتی ہے کیونکہ وہ تنقید برداشت نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ جو دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگاتا ہے وہ ایک شعر سننے کی سکت نہیں رکھتا۔آنے والے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے کیو ڈبلیو پی کے سربراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنی ناکامی نظر آنے لگی ہے اس لیے اب وہ انتخابات میں دھاندلی کی سازش کر رہے ہیں۔انھوں نے الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالنے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مرضی منوانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں پی ٹی آئی حکمران عوام کو دھوکہ دینے کیلئے مختلف بہانے تراش رہے ہیں۔آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ حکومت زیادہ قیمتوں پر گندم درآمد کرنے جا رہی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔''مہنگی ایل این جی، پی او ایل، بجلی یا بڑھتی ہوئی مہنگائی، حکمران ذمہ داری لینے کے بجائے سابقہ حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تین سالوں سے مرکز میں جبکہ خیبر پختونخوا میں آٹھ سال سے حکومت کر رہی ہے لہٰذا اسے حیلے بہانے تراشنے کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ امن و امان خراب ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرضروری اقدامات نہ کیے گئے تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیریز ملتوی کرنا ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے(CPEC) پر کام سست روی کا شکارہے۔آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ انضمام شدہ اضلاع کے لوگوں میں عدم اطمینان بڑھ رہا ہے کیونکہ حکومت وہاں پرترقیاتی منصوبوں کے لیے وعدہ کردہ فنڈز جاری کرنے میں ناکام رہی۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو،مرکزی سینئر وائس چیئرمین و سابقہ سینیٹر حاجی غفران،صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق افضل،صوبائی وائس چیئرمین نصراللہ خان،شمشیر خان،صوبائی جائنٹ سیکرٹری بابر علی خان،ضلع چارسدہ کے پارٹی عہدیدار اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع