08:56 pm
 ارجنٹینا کا پاکستان سے بڑی تعداد میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ

ارجنٹینا کا پاکستان سے بڑی تعداد میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ

08:56 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی دفاعی صنعت کیلئے آج تک کی سب سے بڑی کامیابی، دنیا کی طاقتور ترین تنظیم جی 20 میں شامل ملک ارجنٹینا کا پاکستان سے بڑی تعداد میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جی 20 میں شامل ملک ارجنٹینا نے پاکستان سے جے ایف تھنڈر بلاک 3 طیاروں کی خریداری کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے۔ ارجنٹینا
کی جانب سے پاکستان سے کل 12 بلاک 3 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے جائیں گے، اس مقصد کیلئے ارجنٹینا کی حکومت نے 66 کروڑ ڈالرز سے زائد کے فنڈز بھی مختص کر دیے ہیں۔ارجنٹینا کی پارلیمنٹ سے طیاروں کی خریداری کے فیصلے کی منظوری ملنے کے بعد طیاروں حاصل کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔اس پیش رفت کو دفاعی ماہرین کی جانب سے پاکستان کی دفاعی صنعت کیلئے بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل رواں سال مئی میں با ضابطہ طور پر 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے بھی کیے تھے۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے کرونا وباء سے درپیش چیلنجز کے باوجود رواں سال مارچ میں طے شدہ شیڈول کے مطابق طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کیے۔یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے اچھی خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک کئی ممالک جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کر چکے۔ بھارت کا دوست اور پڑوسی ملک میانمار بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ جبکہ آذربائیجان اور ملائیشیا بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدیں گے۔نائیجیریا اور میانمار پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا معاہدہ کر چکے۔ جبکہ ملائیشیا، آذربائیجان، مصر اور دیگر کچھ ممالک بھی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے جلد معاہدہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اس وقت سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جب پاکستان نے بھارت کے جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ جبکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ بھی ملے گا۔

تازہ ترین خبریں

ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ۔۔۔ملتان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ۔۔۔ملتان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سدھو موسے والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل

سدھو موسے والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل

اسحاق ڈار واقعی جادوگر ثابت ہونے لگے ، ڈالر کی قیمت 200سے بھی کم ۔۔ ! عقل کو دنگ کر دینے والی خبر آگئی

اسحاق ڈار واقعی جادوگر ثابت ہونے لگے ، ڈالر کی قیمت 200سے بھی کم ۔۔ ! عقل کو دنگ کر دینے والی خبر آگئی

ایک اورخطرناک آڈیو لیک ہوگئی ،اہم ترین سیاسی رہنماء کی دہشتگردوں کومالی تعاون کی یقین دہانی

ایک اورخطرناک آڈیو لیک ہوگئی ،اہم ترین سیاسی رہنماء کی دہشتگردوں کومالی تعاون کی یقین دہانی

آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان  کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

والدین کی بیٹے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ۔۔ایسا انوکھا واقعہ جب ایک لڑکی لڑکا بن گئی، مکمل واقعہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

والدین کی بیٹے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ۔۔ایسا انوکھا واقعہ جب ایک لڑکی لڑکا بن گئی، مکمل واقعہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

’’سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے ‘‘ عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹسز جاری

’’سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے ‘‘ عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹسز جاری

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،شادی کے خواہشمندافرادکےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،شادی کے خواہشمندافرادکےلیے خوشی کی خبرآگئی

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی، یقین تھا اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی، یقین تھا اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

میرا جادو مسلمانوں پر کام نہیں کرتا ۔۔ خاتون جادوگرنی نے مسلمانوں کے حوالے سے کون سا انکشاف کر دیا؟

میرا جادو مسلمانوں پر کام نہیں کرتا ۔۔ خاتون جادوگرنی نے مسلمانوں کے حوالے سے کون سا انکشاف کر دیا؟

آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟

آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟