04:18 pm
آئیں دیکھیں ان کی بیٹیوں کا کیا حال ہے۔۔۔ شہریار آفریدی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا انھیں اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ

آئیں دیکھیں ان کی بیٹیوں کا کیا حال ہے۔۔۔ شہریار آفریدی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا انھیں اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ

04:18 pm

وہ جو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ وہ جو ہمیں لیکچر دیتے ہیں، آئیں دیکھیں ان کی بیٹیوں کا کیا حال ہے، عام باسیوں کا کیا حال ہے۔ یہ دیکھیں یہ بھی امریکہ کی بیٹی ہے۔ یہ کسی کی بیٹی ہے، بہن ہے، ماں ہے۔‘یہ الفاظ ہیں شہریار آفریدی کے جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور حال ہی میں کشمیر امور کمیٹی کے چئیر مین کی حیثیت سے وہ اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکی دورے پر ہیں۔ شہریار آفریدی نے نیویارک میں ٹائمز سکوائر پرچھ منٹ چالیس سیکنڈز کی ایسی ویڈیو بنائی جس میں وہ امریکی شہریوں 
پر ترس کھاتے ہوئے دکھائی دیے۔ویڈیو بناتے ہوئے شہریار آفریدی فٹ پاتھ کے پاس لوگوں کو بیٹھا دیکھ کر کہتے ہیں ’یہ فٹ پاتھوں پر ہیں، ان کی اولادیں اور سب سے بڑی بات یہ ریاست ان کی ماں ہے۔ یہ میں ہر طرف دیکھ رہا ہوں اور میرا دماغ اس کو تسلیم نہیں کر رہا۔ جس دین کے ہم ماننے والے ہیں اور جو روایات ہیں، چاہے وہ بلوچی ہیں، چاہے وہ سندھی ہیں، چاہے وہ پنجابی ہیں، چاہے وہ مہاجر ہیں، چاہے وہ سرائیکی ہیں، چاہے وہ پشتون ہیں، چاہے وہ طالبان ہیں، چاہے وہ گلگت بلتستانی، کشمیری ہیں۔۔۔ وہ اپنی ماؤں بہنوں کو عزت دیتے ہیں۔‘البتہ شہریار آفریدی کا موقف ہے کہ ان کی بات کو برطانوی نشریاتی ادارےنے غلط انداز سے پیش کیا۔ لیکن ویڈیو میں یہ صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریار آفریدی اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ کھلے عام امریکی ریاست پر سخت انداز میں تنقید کررہے ہیں اور وہاں کہ شہریوں پر ان کے سامنے ہی ترس بھی کھا رہے ہیں۔ شہریار آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ مائی باپ بنا ہوا ہے لیکن جن شہریوں کی ریاست ماں ہوتی ہے وہ سڑکوں پر لاورث پڑے ہوئے ہیں جبکہ ایک جانب پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان نے جب اپنے لوگوں کا درد محسوس کرکے ان کے لئے لنگ خانے اور شیلٹر ہومز بنوائے تو لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا۔کچھ افراد نے شہریار آفریدی کی ہاں میں ہاں ملائی وہاں ایسے سوشل میڈیا صارفین کی بھی کمی نہیں جنھوں نے شہریار آفریدی کو معاملے کی نزاکت کا احساس دلانے اور کسی دوسرے ملک جا کر وہاں کا تسخر اڑانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔جبکہ کچھ صارفین نے شہریار خان آفریدی کو دوسروں کی فکر کرنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانک کردیکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی