12:00 pm
حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

12:00 pm


لاہور(نیوز ڈیسک )ہر والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد دین اور دنیا دونوں جہانوں میں کامیاب رہیں۔ مگر یہ خوش قسمتی سب کے نصیب میں نہیں آتی ہے- آج کل کے اکثر والدین یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے بچے ان کی بات نہیں مانتے ہیں اور بچے والدین سے مختلف تقاضے کرتے ہیں اور اس کے بدلے میں پڑھنے اور محنت کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے والدین پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں-عام طور پر جب کوئی بچہ کسی معذوری کے ساتھ پیدا ہوتا ہے تو اس کے والدین کے دل میں اس بچے
کے حوالے سے مایوسی پیدا ہونا ایک قدرتی امر ہے۔ مگر کچھ سمجھدار والدین ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے بچوں میں معذوری کے سبب احساس کمتری پیدا ہونے نہیں دیتے ہیں اور ان کو ایسا حوصلہ دیتے ہیں جس سے وہ اس دنیا میں کامیابیوں کی سیڑھیاں تیزی سے طے کرتے ہیں-ایسا ہی ایک نوجوان حافظ سنان خان بھی ہے جو کہ دونوں ہاتھوں سے معذور ہیں۔ اس کے دونوں ہاتھوں میں صرف ایک ایک انگلی موجود ہے۔ پیدائشی کمزوری کے باوجود حافظ سنان خان نے کم عمری میں ہی قرآن حفظ کر کے اپنی اور اپنے والدین کے لیے آخرت کی بخشش کا ایک وسیلہ ڈھونڈ لیا-اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں رہے حالانکہ یہ بات عقل سے بالاتر لگتی ہے کہ ہاتھ میں صرف ایک انگلی سے بچہ کیسے لکھ سکتا ہے- مگر مستقل محنت اور توجہ سے حافظ سنان نے نہ صرف اپنی اس کمزوری پر قابو پایا بلکہ نارمل بچوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ان کی طرح صرف ایک انگلی سے نہ صرف لکھنا سیکھا بلکہ اپنے اسکول کے تعلیمی دور میں پوزیشن ہولڈر رہے-حافظ سنان خان کی کامیابیوں کے چرچے گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔ ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے اپنی معذوری کے باوجود اس سال پشاور کے میٹرک بورڈ میں 1100 میں سے 1096 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزيشن حاصل کی ہے۔ اور اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے-حافظ سنان خان کا ارادہ ہے کہ وہ انجنئيرنگ کی فیلڈ کا چناؤ کر کے آنے والے دور میں ایک انجینئیر کی حیثیت سے ملک و قوم کی خدمت کریں گے انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اپنے اساتذہ کے سر باندھا جن کی کوششوں سے وہ نہ صرف اپنی کمزوریوں پر قابو پاسکے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ امتیازی پوزیشن حاصل کر سکے-

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع