12:44 pm
جے ایف17تھنڈر طیاروں کی فروخت رکوانے میں ناکامی پر دورہ نیوزی لینڈ منسوخ ہوا، پاکستانی طیارے کس ملک کو فروخت کیے جا رہے تھے جس پر مسئلہ ہوا ؟

جے ایف17تھنڈر طیاروں کی فروخت رکوانے میں ناکامی پر دورہ نیوزی لینڈ منسوخ ہوا، پاکستانی طیارے کس ملک کو فروخت کیے جا رہے تھے جس پر مسئلہ ہوا ؟

12:44 pm


اسلام آباد(ناصر نقوی سے)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی:ارجنٹائن کو 12جے ایف17تھنڈر طیاروں کی فروخت کو رکوانے میں ناکامی پر امریکہ اور انگلینڈ کی جانب سے شدید دباو کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو اپنی کرکٹ ٹیم کو واپس بلانے کے احکامات جاری کرنا پڑے۔ ارجنٹائن کی جانب سے پاکستان سے جے ایف17تھنڈر طیاروںکو خریدنے کے حوالے سے معاہدہ طے کرنے کیلئے ایک سال سے بات چیت چل رہی تھی۔پچھلے ماہ پاکستان کی جانب سے ارجنٹائن کیساتھ 12جے ایف17تھنڈربلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔برطانوی انٹیلیجنٹس ایم آئی سکس کے سربراہ رچرڈ مور نے 27اگست
اور 6ستمبر کو دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا اور حکومت پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں،اس دوران رچرڈ مور نے کہا کہ فاک لینڈ جزیرے کے معاملے پر برطانیہ اور ارجنٹائن کے درمیان تنازع چل رہا ہے اور یہ طیارے برطانیہ کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں لہٰذا پاکستان ارجنٹائن کیساتھ طیاروں کی فروخت کا معاہدہ نہ کرےجس پر پاکستانی حکام نے کہا کہ ارجنٹائن کیساتھ طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا چکا ہے لہٰذا اب ہم اس معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔رچرڈ مور نے کہا کہ اگر آپکا ارجنٹائن کیساتھ طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پاچکا ہے تو آپ ارجنٹائن سے یہ یقین دہانی حاصل کریں کہ یہ طیارے فاک لینڈ کے معاملہ پر مجوزہ جنگ میںبرطانیہ کے خلاف استعمال نہیں ہونگے تاہم پاکستان نے برطانیہ کو ایسی یقین دہانی کروانے سے معذرت کر تے ہوئے کہا کہ ہماری یہ پالیسی ہے کہ کوئی بھی خریدار ہو ،ہم نے اسے اپنا سامان بیچنا ہے،ہم نے ارجنٹائن کو بغیر کسی شرط کے طیارے بیچے ہیں۔دریں اثنا سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے بھی پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور کہا کہ ارجنٹائن ہم سے طیارے خریدنا چاہتا تھا تاہم ہم دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ طے نہیں پا سکالہٰذاآپ(پاکستان) بھی ارجنٹائن کو طیارے فروخت نہ کریں۔اس موقع پر پاکستان کے اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا کہ اگر ہم کسی اور ملک کو طیارے فروخت کرتے ہیں تو اس کا دشمن ملک آ کر ہمیں طیاروں کی فروخت سے روکے گالہٰذا یہ معاہدہ اب کینسل نہیں ہو سکتا۔اسی دوران ارجنٹائن نے پاکستان سے طیاروں کیساتھ ساتھ میزائل خریدنے کی بھی درخواست کی جس پر دونوں ممالک کے درمیان طیاروں اور میزائلوں کی خرید وفروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔ارجنٹائن نے17ستمبر کو مذکورہ معاہدے کی منظوری کیلئے اس معاہدے کو اپنی پارلیمنٹ میں پیش کیا ۔اس معاہدے کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ ا ور انگلنیڈ کی حکومتوں کی جانب سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم پر دباو ڈالا گیا کہ وہ پاکستان سے اپنی کرکٹ ٹیم کو فوری طور پر واپس بلائے اور فائیو آئیزکے ذریعےنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تھریٹ الرٹ کو سامنے لایا گیاجس کے بعدوزیر اعظم کے حکم پر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کردیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورے کو منسوخ کرنے کی اصل وجہ سے بھی آگا ہ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع