12:47 pm
وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

12:47 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ کراچی کمپنی کی ناک تلے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان گھر سے 60 لاکھ مالیت کا سامان،نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان نجیب گل عباسی نے تھانہ کراچی کمپنی میں درخواست دی کہ گزشتہ شام تقریباً 8 بجے 5 ملزمان جو سلور رنگ کی کرولا کار میں آئے اور اپنے آپ کو اے این ایف کا ملازم ظاہر کر کے گھر میں داخل ہوئے، گھر میں داخل ہونے کے بعد ملزمان نے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے تقریباً 32 تولے طلائی زیورات، نقدی تقریباً 8 لاکھ، قیمتی گھڑیاں جن کی مالیت تقریباً 10 لاکھ، پرائز بانڈ،
لیپ ٹاپ، کیمرہ اور دیگر اشیاء لوٹ لیں، ڈاکوں تقریباً آدھا گھنٹہ گھر میں موجود رہے اور لوٹ مار کرتے ہوئے بھاگ گئے، دوسری جانب اسلام آباد پولیس 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، اسلام آباد پولیس نے تاحال کسی قسم کا موقف دینے سے گریز کیا ہے، دوسری جانب کاروباری طبقات نے واقع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان نے اسلام آباد پولیس کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسلام آباد پولیس ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان واپس نہیں دلواتی تو سخت ترین احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد شہر کو لاک کر دیں گے، مختلف تاجر تنظیموں نے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں اس طرح کی واردات کو اسلام آباد پولیس کی ناقص کارکردگی اور ملی بھگت قرار دیتے ہوئے سخت ترین ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مدعی نجیب گل عباسی نے بتایا کہ ملزمان نے خواتین اور بچوں پر تشدد بھی کیا اور گھر میں موجود تمام عمر کی جمع پونجی، قیمتی اشیاء کو لوٹ لیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد پولیس فی الفور ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان برآمد کرواے اور ہمیں انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع