04:44 pm
فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کی منسوخی کے محرکات بتا دیئے

فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کی منسوخی کے محرکات بتا دیئے

04:44 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کی منسوخی کے محرکات بتاتے ہوئے کہا جعلی تھریٹس پر نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس لوٹی ،نقصان کومدنظررکھتےہوئےانگلش کرکٹ بورڈ کو سو کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوزی لینڈ ٹہم کا دورہ ملتوی ہو ہونے کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار کا سامنا ہے پریس کانفرنس یاددہانی ہے،
سوشل میڈیا پر وارفیئر قائم کیاگیا بھارت سے ٹوئٹس کی گئیں، ایسانہیں کہ بچےبیٹھےہیں وہ سارےمعاملات کررہےہیں، طاقت ورایجنسی اورریاستیں اس کے پیچھے ہیں۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جب لبیک کی تحریک چل رہی تھی توہندوستان سےسپورٹ ملی، تحریک لبیک میں جولوگ ہیں ان کا عقیدہ ہوگا مگریہ استعمال ہوجاتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ جب منسوخ ہورہاتھا اسوقت ایس سی اوسمٹ جاری تھی، اس خبر کے آنے کے وقت وزیراعظم عمران خان کی تقریر ہونے والی تھی، تقریرسے15منٹ پہلےپیغام ملانیوزی لینڈٹیم دورہ منسوخ کررہی ہے، آپس میں مشورہ کیاکہ یہ خبرابھی وزیراعظم کوتقریر سے پہلے نہیں دیتے۔جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا 19اگست2021پہلی تاریخ ہے جب ایک جعلی خبرآتی ہے، احسان اللہ احسان کےنام سےفیس بک اکاؤنٹ بنایاگیا، پوسٹ پر لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ ٹیم آئی تو حملے کیا جائے گا ، جس کے بعد ابھی نندن مشرہ نےاس فیک پوسٹ کی بنیاد پرآرٹیکل ایشوکیا، ابھی نندن مشرہ بیوروچیف سنڈےگارڈین سے وابستہ ہیں۔فواد چوہدری نے بتایا 19اگست کو پوسٹ آئی اور 21اگست کو ہندوستان ٹائم پر آرٹیکل چھاپا، ابھی نندن مشرہ کے لنک امر اللہ صالح سے ملتے ہیں، امراللہ صالح کےپاکستان کےحوالےسےخیالات سب کےسامنےہیں، پھر 24اگست2021کومارٹن گپٹل کی بیوی کو ای میل ملتی ہے، ای میل تحریک لبیک ایٹ پروٹومیل ڈاٹ کام سے آئی ، جس میں دھمکی دی گئی کہ مارٹن گپٹل کو پاکستان میں ق ت ل کردیاجائے گا۔ای میل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ای میل جس اکاؤنٹ سے گئی وہ 24اگست کی رات1بجکر5منٹ پر بنا، اسی دی 11بجکر59منٹ پر ای میل جنریٹ کی گئی، 24اگست2021 کو مارٹن گپٹل کی بیوی کو ای میل ملتی ہے، یہ میل پروٹون میل سےبھیجی گئی، جولوگ سائبر کو سمجھتے ہیں انہیں پتاہے سیف سائڈہوتی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا تمام معاملات کےباوجودنیوزی لینڈٹیم اپنادورہ منسوخ نہیں کرتی، لگائی،11ستمبرکونیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آجاتی ہے اور ٹی 20ٹیم کے ممبر12ستمبر کو پاکستان آتےہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے نیوزی لینڈٹیم کاتفصیلی پروگرام شیئرکیاتھا، 13ستمبرکوٹیم ہوٹل سےپروٹوکول کیساتھ نکلی اسٹیڈیم جاکر پریٹکس کی، نیوزی لینڈاورہماری سیکیورٹی نےسب دیکھاانہوں نےکہایہ فیک ہے، کوئی تھریٹ الرٹ نہیں آیا ٹیم میچ سے ایک دن پہلے پھر پریکٹس کیلئے گئی۔انھوں نے بتایا اچانک نیوزی لینڈ ٹیم نے صبح ساڑھے10بجےکہاحکومتی ہدایت پر دورہ منسوخ کررہےہیں، انتظامیہ، ایجنسیز گئیں اور درخواست کی کہ ہمیں تھریٹس سے آگاہ کیاجائے لیکن نیوزی لینڈ ٹیم انتظامیہ کو تھریٹس کا علم نہیں تھا نہ انھوں نے کچھ بتایا، نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی ٹیم اتنی ہی نابلدتھی کوئی چیزشیئرنہ کرسکی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان کی تقریرختم ہوئی توہم نےانہیں بتایا، وزیراعظم عمران خان نےنیوزی لینڈکی وزیراعظم سےرابطہ کیا، نیوزی لینڈوزیراعظم نےبتایاکہ سیکیورٹی ٹیم نےبتایاہےکہ تھریٹ ہیں اور بلاآخر نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ منسوخ کرکے واپس چلی گئی۔فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ اس کے بعد18ستمبر2021کوانٹرپول اسلام آبادکوای میل ملی، ای میل حمزہ آفریدی7899ایٹ جی میل ڈاٹ کام سےآئی، ای میل میں لکھا تھا ڈیئرنیوزی لینڈ ٹیم،پاکستان زندہ باد اینڈ اللہ ہواکبر، یہ آئی ڈی ای میل سےصرف پہلے 15منٹ پہلے بنی جو بھارت میں بنائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جس ڈیوائس سےای میل بھیجی گئی اسی ڈیوائس پر13مزیدآئی ڈیزہیں۔وہ 13کی13آئی ڈیزہندی ناموں پرمشتمل ہیں، بھارتی فلموں کےناموں پرای میل کریٹ کی گئی ہیں اور جس ڈیوائس سے ای میل بھجوائی گئی وہ ہندوستان میں رجسٹرڈ ہے، ای میل ہندوستان سےکی گئی جان کرحمزہ آفریدی کانام استعمال کیاگیا ، یہ موبائل ڈیوائس اگست2019کوانڈیامیں لاؤنچ ہوئی۔وزیر اطلاعات نے کہا وزارت داخلہ نے سارے معاملے پر ایف آئی آر درج کرادی ہے ، جعلی تھریٹس ای میلز پر ایف آئی آر کی بنیاد پر انٹرپول سے رابطہ کررہے ہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آرہی ہے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ابھی سے تھریٹ کیاگیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حمزہ آفریدی اوردوسرےای میل آئی ڈی پرانٹرپول کواپروچ کررہےہیں، یہ پوری جعلی تھریٹ تھی جس پریہ سب کچھ ہوا، احسان اللہ احسان کےنام سےآئی ڈی بنائی گئی اور دورہ ویسٹ انڈیز پر ای میل کی گئی۔انھوں نے روز دیا کہ آئی سی سی اوردنیا نوٹس لے کس طرح بھارت سے معاملہ اٹھایاگیا، بھارت میں ناموں کی اسپیلنگ کس طرح لکھی جاتی ہیں سب جانتے ہیں، احسان اللہ احسان کی اسپیلنگ بھی احشان کرکے بھارتی طرز پر لکھی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ نیوزی لینڈ حکومت سے کہا ہے کہ تھریٹس ہم سے شیئر کیاجائے، آئی سی سی کواس معاملےپرضرور نوٹس لیناچاہئے، نیوزی لینڈکی حکومت کوچاہئےکہ تھریٹ ہم سےشیئرکریں، اگرٹیم چلی بھی گئی لیکن تھریٹ توموجودہے۔انگلینڈ کے دورہ منسوخی کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا برطانوی ایڈوائزری جوپاکستان کےبارےمیں ہےوہ تبدیل نہیں ہوئی، جب برطانیہ کوکوئی اعتراض نہیں توانگلش کرکٹ بورڈکون ہوتاہے، پی ٹی وی اسپورٹس سےبھی کہاہےریگولیٹ کریں کتنانقصان ہواہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ایف آئی اے میں اس معاملے پر پرچہ درج ہوگیا ہے، پی سی بی،فارن منسٹراورانٹیرییئرمنسٹری اپنےاپنےطورپربات کریں گے ، پاکستان کیساتھ کھڑا ہونے پرغیرملکیوں سمیت تمام کرکٹرز کا شکرگزارہوں۔وزیر اطلاعات نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ امپورٹنٹ ایونٹ پرتھریٹ کو مدنظر رکھ کرسیکیورٹی رکھی جاتی ہے، مقامی پولیس اورانتظامیہ اس حوالےسےخودکوتیاررکھیں، خصوصاًویسٹ انڈیزکےکرکٹرپاکستان کےساتھ کھڑےہوئے، دنیاسےجوکرکٹ سےمحبت کرنےوالےلوگ ہیں انہوں نےپیغام بھیجاہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ انگلش پلیئرز تھک گئے تھے یہ تھکا ہوا بہانا تھا ، لیگل ٹیم سے مشاورت کرکے انگلش ٹیم کو نوٹس بھجوائیں گے ،اس تمام صورتحال سے پی ٹی وی سپورٹس کا بہت نقصان ہوا، نقصان کومدنظررکھتےہوئےانگلش کرکٹ بورڈ کو سو کریں گے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں، پاکستان کیخلاف جب بھی سازشیں ہوئیں توپہلےسےزیادہ ابھرکراٹھا، ماضی میں افغان حکومت کامقصدپاکستان کوکمزورکرناتھا، آج20سال بعدسازشیں کرنےوالےہاتھ چھان رہےہیں، پاکستان آج بھی مضبوط کھڑاہے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟

میں عامر لیاقت کے ساتھ ایک رات گزارنے کو تیار ہوں لیکن۔۔۔۔معروف کرکٹر کی بیٹی نے حیران کن خواہش کا اظہارکر دیا

میں عامر لیاقت کے ساتھ ایک رات گزارنے کو تیار ہوں لیکن۔۔۔۔معروف کرکٹر کی بیٹی نے حیران کن خواہش کا اظہارکر دیا

’اگ لاواں مجبوری نوں‘مارگلہ ہلز پر آگ لگاکر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی بڑی مشکل میں گرفتار، بڑا ایکشن لے لیا گیا

’اگ لاواں مجبوری نوں‘مارگلہ ہلز پر آگ لگاکر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی بڑی مشکل میں گرفتار، بڑا ایکشن لے لیا گیا

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے 25منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ آج سنائے گایا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے 25منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ آج سنائے گایا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے پر رائے ،پنجاب اسمبلی سے 25منحرف ارکان کو نکال دیا جائے تو نمبر گیم کیا ہو گی؟ بڑی خبر آگئی

سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے پر رائے ،پنجاب اسمبلی سے 25منحرف ارکان کو نکال دیا جائے تو نمبر گیم کیا ہو گی؟ بڑی خبر آگئی

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نائیجیرین شہری کی محبت میں گرفتار، دونوں کی ملاقات کہاں ہوئی؟محبت کی لازوال کہانی

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نائیجیرین شہری کی محبت میں گرفتار، دونوں کی ملاقات کہاں ہوئی؟محبت کی لازوال کہانی

عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد دانیااس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟پہلی ویڈیو جاری کر دی

عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد دانیااس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟پہلی ویڈیو جاری کر دی

ستمبر ، اکتوبر یا نومبر۔۔جنرل الیکشن کب ہوںگے؟  نگران وزیراعظم کیلئے انٹرویوز جاری ، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

ستمبر ، اکتوبر یا نومبر۔۔جنرل الیکشن کب ہوںگے؟ نگران وزیراعظم کیلئے انٹرویوز جاری ، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

منحرف ارکان کا واپسی کیلئے تحریک انصاف سے رابطوں کا انکشاف، عمران خان کو ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مشورہ دیدیا گیا

منحرف ارکان کا واپسی کیلئے تحریک انصاف سے رابطوں کا انکشاف، عمران خان کو ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مشورہ دیدیا گیا

سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہبازکی وزارت اعلی خطرے میںپڑ گئی،دوبارہ رائے شماری میں ووٹ پورے کرنا مشکل قرار دیدیا گیا

سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہبازکی وزارت اعلی خطرے میںپڑ گئی،دوبارہ رائے شماری میں ووٹ پورے کرنا مشکل قرار دیدیا گیا

راولپنڈی یا اسلام آباد۔۔؟ ۔۔ نگران وزیراعظم کیلئے امیداروں کے انٹرویو کہاں ہو رہےہیں ؟ کون کون شامل ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

راولپنڈی یا اسلام آباد۔۔؟ ۔۔ نگران وزیراعظم کیلئے امیداروں کے انٹرویو کہاں ہو رہےہیں ؟ کون کون شامل ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ