09:05 pm
میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

09:05 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے، جوکر کے روپ میں کھلونے بیچ کر بیمار ماں کا علاج کرانے والی باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا۔۔۔۔جوکر کے روپ میں کھلونے بیچ کر بیمار ماں کا علاج کرانے والی باہمت لڑکی صائمہ حکومتی امداد کا انتظار کرنے کے بعد تھک کر حکومت پر برس پڑی۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صائمہ نے کہا کہ میری مشکلات آسان کرنے کا وعدہ کرنے والوں نے میری مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ 
میری مالک مکان کہتی ہیں کہ برائے مہربانی اپنے گھر کا کچھ کر لو، تم نے ساری دنیا کو میرا گھر دکھا دیا ہے کوئی قبضہ ہی نہ کر لے۔ کیونکہ وہ بھی بیوہ ہے اور ڈرتی ہیں۔ مجھے جو پچاس ہزار دیا گیا کاش حکومتی نمائندے مجھے یہ بھی بتا دیتے کہ میں اُس کی کتنی فوٹو کاپیز کرواؤں ۔ میں کہتی ہوں کہ چاہے کچھ نہ دیں لیکن جھوٹے وعدے کر کے ، جھوٹی آس اُمیدیں دلوا کر کسی کا دل نہ دُکھائیں۔ اب کوئی میرا فون بھی نہیں اُٹھایا۔ صائمہ نے کہا کہ حکومت ریاست مدینہ کی بات کرتی ہے، میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے۔ میری زندگی مشکل ضرور تھی ، اُلجھی ہوئی تھی لیکن اب اسے مزید مشکل کر دیا گیا ہے۔ میں یہ سب کچھ اپنی ماں کے لیے کر رہی تھی تاکہ میں انہیں دو وقت کی روٹی دے سکوں۔ جب میرے والد اور بھائی کا سایہ ہمارے سروں سے اُٹھا تو میں نے اپنی والدہ کو اپنی ذمہ داری سمجھا۔ اگر کوئی مجھے کوئلوں پر چلنے کے لیے بھی کہے تو میں چل لوں اپنی والدہ کے لیے۔ کہا گیا کہ مجھے گھر دیا گیا ، تین لاکھ روپے دئے گئے درحقیقت ایسا کچھ نہیں ہوا۔فوٹو سیشن ہوئے، ویڈیو کلپ بنائے گئے۔ میں یتیم ہوں ، لیکن ایک یتیم کی مجبوریاں بیچ کر جو لوگ اپنا فائدہ کرتے ہیں اُن کو آخرت میں حساب دینا ہو گا۔ میرا ایمان ہے کہ دنیا کی عدالت میں پیسہ چل جائے گا لیکن اللہ کی عدالت میں کوئی پیسے نہیں چلتے۔ یہ لوگ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، میں نے کئی لڑکیوں کو اپنی مجبوریوں کے لیے مرتے دیکھا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا