12:29 pm
شوگر ملز فراڈ کیس  ۔۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

شوگر ملز فراڈ کیس ۔۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

12:29 pm

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، ان کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 9اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شوگر ملز فراڈ کیس میں شہباز شریف بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے ،  ڈاکٹر رضوان نے کیس سے متعلق عدالت میں کہا کہ سال 2020 میں شوگر کمیشن بنا اور پتہ چلا کہ شوگر ملیں فراڈ میں ملوث ہیں ، ایف آئی اے کو پتہ چلا کہ معاشی طور پر کمزور لوگوں کے نام پر اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں ،ایسے ظاہر کیا جاتا تھا
کہ جیسے یہ لین دین کے پیسے ہیں ،ان لوگوں کو اس پیسے کا معلوم بھی نہیں ہوتا تھا ،20ملازمین کے 57 اکاؤنٹس کا ایف آئی اے پتہ لگا چکا ہے ، 55ہزار498ٹرانزیکشن کو ایف آئی اے دیکھ رہا ہے ۔ جج بینکنگ کورٹ نے استفسار کیا کہ تفتیش کب تک مکمل کریں گے ، ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ ہم ابھی چالان داخل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ،ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ،یہ عام نوعیت کا کیس نہیں ۔ شہباز شریف روسٹرم پر آئے اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اتنے سینئر افسر جھوٹ بول رہے ہیں ، میں اس شوگر مل کا ڈائریکٹر ہوں نہ تنخواہ لیتا ہوں ، میرے وکیل نے ایف آئی اے کو مناسب جوب بھجوادیا، یہ نیب کے کیس کی کاپی ہے ، میں نے تو خاندان کی شوگر مل کو نقصان پہنچایا، میں نے بطور وزیر اعلیٰ شوگر ملز کو فائدہ دینے سے انکار کیا، ایف آئی اے نے جس دن مجھے بلایا اس دن بدتمیزی کی گئی ، کیا یہ ہے وہ تفتیش جس کی ایف آئی اے بات کر رہاہے ، میں شوگر ملز ایسوسی ایشنز کے دباؤ میں نہیں آیا، کسانوں کو نقصان نہیں ہونے دیا، اللہ کی قسم ، دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا ، مجھ سے بات نہیں کی ۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 9اکتوبر تک توسیع کر دی

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا