05:48 pm
نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن کی سازش مریم نواز نے تیار کی، شہباز گل

نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن کی سازش مریم نواز نے تیار کی، شہباز گل

05:48 pm

 لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن کی سازش کا الزام مریم نواز پر لگادیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ لندن میں موجود نوازشریف کا لاہور میں جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بننا پاکستان کے خلاف سازش ہے، مریم نواز اور ایم پی ایز عمران نذیر اور چوہدری شہباز نے مل کر یہ سازش تیار کی، نوید نامی شخص کو مریم نواز نے یہ ذمہ داری دی، کورونا ڈیٹا بیس کو بدنام کرنے
کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ کا ڈرامہ رچایا گیا، سیاست میں گندی سوچ والوں نے ملک کے مستقبل کے بارے میں نہیں سوچا، ملکی سلامتی کےخلاف سازش کرنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، ڈان لیکس پر مریم نواز کو این آر او نہیں دینا چاہیے تھا، اگر ڈان لیکس پر این آر او نہ دیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے براہ راست پاکستان کے وقار پر حملہ کیا ہے، ملزم عادل رفیق اسپتال میں ملازم ہے جسے ایم پی اے چوہدری شہباز نے 2015 میں اسپتال میں بھرتی کروایا تھا، عادل رفیق مسلم لیگ ن کا کارکن ہے، ابو الحسن اور عادل رفیق تھانہ گجر پورہ میں زیر حراست ہیں اور ایف آئی اے ان سے تحقیقات کرے گی، جبکہ نوید کو بھی جلد جرمنی سے گرفتار کیا جائے گا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ جعلی ویکسینیشن کی خبر سب سے پہلے ن لیگ نے میڈیا کو دی، اپنے دور میں بھرتی کئے گئے ملازمین کے ساتھ ملکر یہ سازش تیار کی گئی، ڈیٹا انٹری آپریٹرابوالحسن کو 2017 میں ایم پی اے چوھدری شہباز نے بھرتی کرایا، جو ن لیگی کارکن ہے اور شادباغ کا رہنے والا ہے، نوید ملک سے فرار ہوگیا ہے اور اس کے پاس اسپتال میں آئی ٹی کا ٹھیکا ہے، کوٹ خواجہ سعیداسپتال میں ن لیگ خردبرد کرتی رہی ہے، شہبازشریف کے کیس میں کوئی کسی کو پہچانےکیلئےتیارنہیں، کرپشن کا کینسر اتنا پھیلا ہوا ہے کس کس کو نکالیں۔علاوہ ازیں میاں نواز شریف کی کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ کے کیس میں لاہور پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزمان عادل اور ابوالحسن کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ملازم ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کی کورونا ویکیسین کی جعلی ڈیٹا انٹری کی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا