06:32 pm
میرے شوہر جب چاہیں دوسری شادی کر سکتے ہیں۔۔ جانیے کرن ناز کے  شوہر کون ہیں؟

میرے شوہر جب چاہیں دوسری شادی کر سکتے ہیں۔۔ جانیے کرن ناز کے شوہر کون ہیں؟

06:32 pm

ویسے تو مشہور شخصیات کو ٹی وی پر ہی دیکھا گیا ہے، یا تو میزبان کے طور پر یا پھر مہمان کے طور پر دیکھتے ہیں۔ کیمرے کے پیچھے یہ مشہور شخصیات کس طرح رہتے ہیں۔ یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس خبر میں آپ کو مشہور اینکر کرن ناز کے بارے میں بتائیں گے، ان کی فیملی اور بیٹی سے متعلق دلچسپ معلومات۔کرن ناز کا شمار اس وقت پاکستان کی مشہور اور خوبصورت نیوز اینکرز میں ہوتا ہے، جو کہ بے باک انداز میں کیمرے کے سامنے بات کرتی ہیں۔ کرن ناز اس وقت سماء نیوز کے ساتھ
وابستہ ہیں، شروعات میں کرن نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور نیوز کاسٹر کی تھی، لیکن صلاحیتوں کے بل بوتے پر وہ نیوز روم سے پروگرام روم تک پہنچ گئیں۔کرن ناز کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ کرن 15 جون 1990 کو پیدا ہوئی تھیں۔ کرن ناز نے ابتدائی تعلیم تو پنجاب ہی سے حاصل کی مگر گریجوئیشن کراچی کے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے کیا ہے۔کرن ناز اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتی ہیں، ایک پروگرام میں کرن اور اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھیں، جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے لاکھ کوشش کی کہ امی بھی میرے جیسے کالے کپڑے پہنیں مگر امی کی ساس یعنی میری دادی نے کالے کپڑے پہننے سے منع کیا تھا، تو اسی لیے وہ آج تک کالے کپڑے نہیں پہنتی۔کرن اپنے والدین سے بے حد پیار کرتی ہیں جبکہ کرن اپنے بھائی فرخ شیخ سے بے حد پیار کرتی ہیں۔ فرخ بہن کرن سے دس سال چھوٹے ہیں۔ فرخ اپنی بہن کے بارے میں بتاتے ہیں کہ میں پیار سے بہن کو انا بُلاتا ہوں، جبکہ انا نے مجھے کوٹا بھی ہے، بالکل ایسے ہی جیسے مرچ مصالحوں کو پیسا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی مار کی وجہ سے میں اب شریف ہو گیا ہوں۔فرخ کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرا کوئی بڑا بھائی ہوتا تو شاید وہ انا کی طرح سخت نہیں ہوتا۔ ایک پروگرام میں کرنا ناز کا اپنے بھائیوں سے متعلق کہنا تھا کہ چھوٹے بھائی نے اپنے بہنوئی یعنی کرن کے شوہر کی گاڑی ٹکا دیا تھا، یعنی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا تھا۔ جبکہ کرن کہتی ہیں کہ فرخ کا سمیع کے ساتھ ایک الگ ہی رشتہ ہے۔فرخ کہتے ہیں کہ شروعات میں سمیع بھائی ( کرن ناز کے شوہر) سے میری اس طرح نہیں بنی تھی، مجھے لگا وہ مجھ پر رعب ڈال رہے ہیں، حالانکہ س جانتے تھے کہ میں انا کے علاوہ کسی کے رعب میں نہیں آتا تھا۔ شروعات میں میری طرف سے بہت مسئلے ہوئے تھے۔ التبہ جیسے جیسے ہم باتیں کرتے رہے، اب الحمداللہ ان سے کافی اچھی دوستی ہے۔کرن ناز کی 2015 میں سمیع رحمان سے شادی ہوئی تھی، سمیع رحمان کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری ہی سے ہے جبکہ وہ ڈان نیوز میں کنٹرولر روم ان چارج کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ سمیع اور کرن دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کرن ناز نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اگر میرے شوہر نے دوسری شادی کرنے کی اجازت مانگی تو میں منع نہیں کروں گی۔ کیونکہ اللہ نے مرد کو 4 شادیوں کی اجازت دی ہے۔کرن ناز کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عائشہ ہے، زینب قتل کیس کے موقع پر کرن اپنی بیٹی کو لائیو پروگرام میں بھی لائی تھیں۔ کرن کی بیٹی بالکل کرن ہی کی طرح ہیں، وہ بھی کرن کی طرح باتیں کرتی ہیں، اور انداز بھی کرن ہی کی طرح ہیں.

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا