06:53 pm
ملک کی عزت واحترام سب سے بڑھ کرہے ،وفاق  کواپنی خدمات دینے کے لیے حاضر،پاکستان  پیپلزپارٹی کاوزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہونے کااعلان

ملک کی عزت واحترام سب سے بڑھ کرہے ،وفاق کواپنی خدمات دینے کے لیے حاضر،پاکستان پیپلزپارٹی کاوزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہونے کااعلان

06:53 pm

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کی عزت اور احترام سب سے بڑھ کر ہے،انٹرنیشنل ٹیموں کولانےمیں وفاق کواپنی خدمات دینےکیلئے حاضر ہیں، پیپلزپارٹی کا ملکی مفادات کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے لیے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔نجی ٹی کی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے 
گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک کی عزت اور احترام سب سے بڑھ کر ہے، انٹرنیشنل ٹیموں کولانےمیں وفاق کواپنی خدمات دینےکیلئے حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی بات ہو تو سیاست ایک طرف رکھتے ہیں، بلاول بھٹوبھی کہتےہیں ملک کے مفادکیلئے وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں‘۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مارچ سے پہلے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں، ہم نے اس حوالے سے اپنی تیاری شروع کردی ہے‘۔وفاقی حکومت کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ‘کراچی کے لیے اعلان کردہ 1100 ارب روپے صرف باتوں کی حد تک ہیں، صرف اعلانات نہیں ان پر عمل بھی ہوناچاہیے‘۔انہوں نے حلیم عادل شیخ کو دعا بھٹو سے شادی اور بیٹے کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہیں شادی کی بات چھپانی نہیں چاہیے تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے '1100 ارب روپے مالیت کے ایک تاریخی پیکج کا اعلان کیا تھا،جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں کا تعاون شامل ہونے کا کہا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلی مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسمعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس ترقیاتی پیکیج کی مدد سے کراچی کے مرکزی مسائل جیسے پانی، نالے، سیوریج کا نظام، ٹرانسپورٹ اور سالڈ ویسٹ کا حل ڈھونڈا جائے گا اور اس پر عمل در آمد کرانے کے لیے 'پروونشل کوآرڈینشن امپلیمینٹشن کمیٹی (پی سی آئی سی) کے قیام کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ 2019ئ میں بھی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی میں 162 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا جبکہ ستمبر کے آغاز میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی بتایا کہ صوبائی حکومت کراچی کے لیے 800 ارب روپے کا پیکج پیش کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

شاپنگ مال میں گولیاں چل گئیں ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی

شاپنگ مال میں گولیاں چل گئیں ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی

ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، ن لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، ن لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

عوام کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا،بجلی10روپے مزید مہنگی ہوگئی

عوام کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا،بجلی10روپے مزید مہنگی ہوگئی

عمران خان دور میں جتنی کرپشن ہوئی70فیصد حصہ بنی گالہ باقی 30فیصد دوسروں کی جیبوں میں گیا،

عمران خان دور میں جتنی کرپشن ہوئی70فیصد حصہ بنی گالہ باقی 30فیصد دوسروں کی جیبوں میں گیا،

عمران خان کی جاسوسی کا انکشاف، شیریں مزاری نے آڈیو لیک میں ملوث لوگوں کو وارننگ دیدی

عمران خان کی جاسوسی کا انکشاف، شیریں مزاری نے آڈیو لیک میں ملوث لوگوں کو وارننگ دیدی

ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا، روپے کے مقابلے قد ر میں کتنی کمی ہوگئی؟ انٹربینک سے بڑی خبر

ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا، روپے کے مقابلے قد ر میں کتنی کمی ہوگئی؟ انٹربینک سے بڑی خبر

صورتحال اچھی ہے،چوہدری پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے، بڑادعویٰ کر دیا گیا

صورتحال اچھی ہے،چوہدری پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے، بڑادعویٰ کر دیا گیا

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا،  شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان