04:24 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

04:24 pm

مریدکے(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف کسی مہم کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی انکے خلاف عدم اعتماد لائیں گے،اپوزیشن جماعتوں سے ملکر پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے ایسی تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری قیصر عرفات چیمہ کے ہمراہ اپنے فارم ہائوس پر میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار کی کارکردگی صفر ہے پنجاب لاقانونیت کی دترین تصویر بنا ہوا ہے اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہےگڈ گورننس کا فقدان ہے ،تھانوں سرکاری دفاتر میں عوام کو زلیل کیا جارہا ہے ،یہ ایک منٹ کیلئے بھی برداشت نہیں مگراس کے خلاف کسی بھی تحریک کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی انکے خلاف عدم اعتماد لائیں گے ۔انہوں نے کہا حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز موسم ٹھیک ہوتے ہی کردیا جائے گا پیپلز پارٹی کا اپنا منشور ہے اپوزیشن جماعتوں سے ملکر پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے ایسی تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ہر بڑے شہر میں جلسے جلوس ہونگے پھر اسلام آباد کی طرف فائنل راونڈ لانگ مارچ ہوگا جس پر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا میاں نواز شریف صحت یاب ہوکر وطن واپس آجائیں گے انکی میڈیکل رپورٹ موجود ہے وہ ابھی واپس نہیں آسکتے انکے علاج میں کوڈ 19رکاوٹ ہے ۔انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہے حکومت نے جو مہنگائی بے روزگار بدامنی اور سیاسی انتقام کا بیج بویا ہے یہ قوم ووٹ کی طاقت سے انتقام کیلئے تیار ہے عمران خان اور اسکا ٹولہ پاکستان کا معاشی سیاسی اور سفارتی بہت نقصان کرچکے میاں نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد اس کرپٹ حکومت سے چھٹکارا مل جائے گا ۔انہوں نے کہا حکومت اداروں کو بلیک میل کرنا بند کرے الیکشن کمیشن کو آزادانہ کام کرنے دے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو کوئی نہیں مانے گا۔ دھاندلی شدہ حکومت اب عوام سے ووٹ کی نہیں انتقام کی توقع کرے کیونکہ عوام موجودہ حکومت کی کارگردگی سے دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے لوگ ہمارے دور کی خوشحالی کو یاد کررہے ہیں ،آٹا چینی دالیں گھی چینی ادویات روز مرہ کی ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے غریب مزدور متوسط طبقہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں حومتی وزراء کہتے ہیں سب ٹھیک ہے۔

تازہ ترین خبریں

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا

صبح صبح موٹروے پر خوفناک حادثہ ، شہادتوں کی اطلاعات

صبح صبح موٹروے پر خوفناک حادثہ ، شہادتوں کی اطلاعات

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔ 6.1شدت کا زلزلہ، کئی افراد جاں بحق،متعدد زخمی

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔ 6.1شدت کا زلزلہ، کئی افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں رات  کو بھی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا

کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں رات کو بھی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات