10:33 pm
موٹروے معاہدے کے وقت لندن میںکیاہورہاتھا؟وفاقی وزیراطلاعات  فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم پرالزامات لگاتے ہوئے بڑادعویٰ کردیا

موٹروے معاہدے کے وقت لندن میںکیاہورہاتھا؟وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم پرالزامات لگاتے ہوئے بڑادعویٰ کردیا

10:33 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ سے کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے معاہدے کے وقت لندن میں فلیٹ خریدے گئے۔وفاقی وزیر مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کہا کہ ٹھیکوں پر کرپشن کا پیسہ باہر جا رہا تھا، زرداری، شریف خاندان نے ملک کا پیسہ باہر لگایا۔انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان نے روس میں بھی بڑا پیسہ چھپا رکھا ہے، عمران خان سڑکوں کے نہیں کرپشن کے خلاف تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اپوزیشن
مگر مچھ کے آنسو بہارہی ہے لیکن اِن ہی کی وجہ سے پاکستان اس جگہ پہنچا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف تھے جو سڑکوں کے نام پر کی جارہی تھی جبکہ ہم پر سڑکوں کے خلاف ہونے کا الزام لگایا گیا، سڑک کے بغیر کوئی ترقی کا سفر نہیں ہوسکتا۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان نے سڑکوں کی تعمیر کو بڑا کاروبار بنالیا، منشی اور چپراسیوں کے اکاونٹ کو سامنے رکھ کر رقم منتقل کی گئی۔انہوں نے کہا کہ انگریزی اخبار کے مطابق اسلام آباد موٹروے کی لاگت بڑھ گئی، جب موٹروے سائن ہورہی تھی تو ایون فیلڈ اپارٹمنٹ خریدے جارہے تھے۔وفاقی وزراء نے سڑکوں میں کرپشن کا معاملہ پارلیمنٹ اور پبلک اکاونٹس کمیٹی میں لانے کا اعلان کردیا۔وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ لیگی دورمیں مہنگی سڑکیں بنیں، ہم نے سستی بنائیں، نوازشریف کے بارے میں کہاجاتا رہا ہے کہ کھاتا ہے تو کیا لگاتا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا پیسہ صحت اور تعلیمی سرگرمیوں میں لگ سکتا تھا، لیکن پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ضائع کیا۔مراد سعید نے مزید کہا کہ وزارت مواصلات نواز شریف نے اپنے پاس رکھی، سابق وزیراعظم نے موٹروے منصوبے سے اربوں روپے کمیشن لیا۔اُن کا کہنا تھا کہ جو موٹروے ن لیگ نے 37 کروڑ 2 لاکھ سے بنائی، وہ تحریک انصاف نے 17 کروڑ 3 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کی، یہ پیسہ کدھر کہاں جارہا تھا؟ لندن جارہا تھا۔وفاقی وزیر مواصلات نے یہ بھی کہا کہ عمران خان قرضے لیکر موٹروے بنانے کے خلاف تھے،ہماری حکومت ایک موٹر وے بھی قرضے لیکر نہیں بنارہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان