04:33 pm
مسلم لیگ (ن) 3 گروپس میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید کی نئی پیش گوئی

مسلم لیگ (ن) 3 گروپس میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید کی نئی پیش گوئی

04:33 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک مرتبہ پھر پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 3 دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف دفن ہوجائے گی، وہ 2 سال بعد اپنے لیے دم درود کروائیں، اپنے لیے سوچیں، آپ کے خاندان میں وراثت کی لڑائی شروع ہوچکی ہے جو 2 سال بعد نہ جانے کس نتیجے پر پہنچے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال قبل میں نے پیش گوئی کی تھی کہ ن میں سے ش الگ ہوجائے گی،
اب میں کچھ اور نکلتا ہوا بھی دیکھ رہا ہوں، پہلے میرا خیال تھا کہ 2 گروپس ہوں گے، اب میں یہ پیش گوئی کرتا ہوں کہ 3 گروپس ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ 2 سال بعد ہونے انتخابات شفاف ہوں اور ان میں کوئی دھاندلی نہ ہو تو ان سے یہ وعدہ ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف اور درست ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف یہی آپ کا مطالبہ ہے اور یہی عمران خان کی رائے ہے کہ مشین کے ذریعے انتخابات ہوں، اچھی بات ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں اور جوڈ کراٹے کا ماحول کم ہورہا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے نام سے پیغامات چلائے گئے کہ میں نے چیف الیکشن کمشنر کی حمایت کے لیے خط لکھا تھا، میں نے خط وفاقی محتسب کے لیے لکھا تھا۔بعدازاں سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 2 روز کے دوران 4 قتل کی وارداتوں کی وجہ بنی گالہ میں پراپرٹی کے معاملات تھے، پاکستان میں اراضی کی قیمتیں انتہائی بلند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے یہ قتل ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں 2 سال بعد ایک نیا سیاسی ماحول دیکھ رہا ہوں جس میں آج جیسے حالات نہیں ہوں گے، مسلم لیگ (ن) انتشار، خلفشار اور باہمی جوڈو کراٹے سے دوچار ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں القاعدہ، داعش، کالعدم ٹی ٹی پی، بیت الاسلام سمیت انتہا پسند تنظیموں کا خطرہ موجود ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج بے انتہا صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور دہشت گردی کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ جذبہ رکھتی ہے، اگر ملک میں کسی دہشت گردی نے سر اٹھایا اسے کچل دیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ہائیڈ پارک بنا دیا گیا ہے، پہلے یہاں پہنچنا بہت مشکل کام ہوتا تھا اس لیے پولیس کو مزید فعال ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے، اسلام آباد ایک حساس علاقہ ہے یہاں دنیا بھر کا میڈیا موجود ہے، شہر کو اکھاڑا نہ بنایا جائے، امن و امان سے مذاکرات کے لیے ہم بات چیت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ اس ملک کے شناختی کارڈ، ویکسینیشن اور پاسپورٹ کو دنیا میں بدنام کیا جارہا ہے اس کی اہمیت پر سوالیہ نشانات لگائے جارہے ہیں۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے 15 مزید انٹریز کررہے ہیں اور شناختی کارڈ پر بھی نظرِ ثانی کرنے جارہے ہیں، ہم تینوں چیزوں کو محفوظ بنادیں گے۔انہوں نے بتایا کہ طورخم اور چمن بارڈر پر آئی بی ایم ایس لگادیا گیا ہے تا کہ آنے جانے والے افراد کا ڈیٹا موجود ہو لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ افغانستان جانے والے افراد کی تعداد وہاں سے پاکستان آنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی  ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیار ی کر لیں ، ملک میں خوب موسلا دھار بارشوں کا اعلان ، کس تاریخ سے 3 ماہ تک مسلسل  بادل برسنا شروع ہو جائیں گے ؟جانیں 

پاکستانی تیار ی کر لیں ، ملک میں خوب موسلا دھار بارشوں کا اعلان ، کس تاریخ سے 3 ماہ تک مسلسل بادل برسنا شروع ہو جائیں گے ؟جانیں 

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی