04:39 pm
ملک اور صوبے کی خاطر وفاق اور سندھ کو اکٹھے ہو کر چلنا پڑے گا،عمران خان

ملک اور صوبے کی خاطر وفاق اور سندھ کو اکٹھے ہو کر چلنا پڑے گا،عمران خان

04:39 pm

کراچی (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک اور صوبے کی خاطر وفاق اور سندھ کو اکٹھے ہو کر چلنا پڑے گا۔کراچی میں سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی وہ شہر تھا جو پورے پاکستان کو بہت تیزی سے اوپر لیکر جا رہا تھا لیکن 80 کی دہائی میں اس شہر میں انتشار شروع ہو گیا اور پھر شہر کراچی کو جو مسئلے مسائل آئے اس سے پورا پاکستان متاثر ہوا۔ عمران خان کا کہنا تھا کراچی وہ شہر ہے جو ساری دنیا سے سرمایہ کاری کو
اپنی طرف کھینچ سکتا ہے لیکن اس کے لیے شہر کو بنیادی انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کے اندر سب سے اہم چیز اس شہر کا ٹرانسپورٹ سسٹم ہوتا ہے، سرکلر ریلوے اس کی ایک بہت بڑی مثال ہے جو سارے کراچی سے گزرے گا جس سے سڑکوں سے گاڑیوں کا دباؤ کم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جس تیزی سے کراچی پھیل رہا ہے ہمیں اس کے لیے گرین لائن کے علاوہ اور بھی بس سروسز فراہم کرنا پڑیں گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے بعد دوسرا بڑا مسئلہ صاف پانی کا ہے، اس حوالے سے چیئرمین واپڈا نے بتایا ہے کہ دو سال میں کراچی کو کے فور کے ذریعے صاف پانی فراہم ہونا شروع ہو جائے گا جو اس شہر کے لیے بہت بڑی نعمت ہو گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے دیگر مسائل کے حل کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کو مل کر کام کرنا ہو گا کیونکہ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جس میں وفاقی حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی اور بہت سے معاملات میں صوبائی حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی، ہمیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ہمیں ملک کی خاطر، سندھ کی خاطر اکٹھے ہو کر چلنا پڑے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ سے کہا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ کے معاملے پر نظرثانی کریں، اس سے سب سے زیادہ فائدہ سندھ کو ہو گا، نوکریاں سندھ کو ملیں گی، صوبے پر سے پریشر کم ہو گا کیونکہ کراچی اگر اسی طرح پھیلتا گیا تو اتنے بڑے شہر کو ساری سہولیات فراہم کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔خیال رہے کہ کراچی سرکلر ریلوے 29 کلو میٹر طویل ہو گی جس پر 207 ارب روپے خرچ ہوں گے، منصوبہ 3 سال میں مکمل ہو گا، کے سی آر کی 4 کوچز ہوں گی جس میں 800 سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبریں

ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ۔۔۔ملتان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ۔۔۔ملتان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سدھو موسے والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل

سدھو موسے والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل

اسحاق ڈار واقعی جادوگر ثابت ہونے لگے ، ڈالر کی قیمت 200سے بھی کم ۔۔ ! عقل کو دنگ کر دینے والی خبر آگئی

اسحاق ڈار واقعی جادوگر ثابت ہونے لگے ، ڈالر کی قیمت 200سے بھی کم ۔۔ ! عقل کو دنگ کر دینے والی خبر آگئی

ایک اورخطرناک آڈیو لیک ہوگئی ،اہم ترین سیاسی رہنماء کی دہشتگردوں کومالی تعاون کی یقین دہانی

ایک اورخطرناک آڈیو لیک ہوگئی ،اہم ترین سیاسی رہنماء کی دہشتگردوں کومالی تعاون کی یقین دہانی

آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان  کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

والدین کی بیٹے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ۔۔ایسا انوکھا واقعہ جب ایک لڑکی لڑکا بن گئی، مکمل واقعہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

والدین کی بیٹے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ۔۔ایسا انوکھا واقعہ جب ایک لڑکی لڑکا بن گئی، مکمل واقعہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

’’سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے ‘‘ عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹسز جاری

’’سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے ‘‘ عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹسز جاری

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،شادی کے خواہشمندافرادکےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،شادی کے خواہشمندافرادکےلیے خوشی کی خبرآگئی

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی، یقین تھا اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی، یقین تھا اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

میرا جادو مسلمانوں پر کام نہیں کرتا ۔۔ خاتون جادوگرنی نے مسلمانوں کے حوالے سے کون سا انکشاف کر دیا؟

میرا جادو مسلمانوں پر کام نہیں کرتا ۔۔ خاتون جادوگرنی نے مسلمانوں کے حوالے سے کون سا انکشاف کر دیا؟

آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟

آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟