03:29 pm
عمران خان کو دن رات خواب میں نظر آتا ہوں وزیراعظم کا بس چلے تو ابھی مجھے جیل بھجوادیں، شہباز شریف حکومت پربرس پڑے

عمران خان کو دن رات خواب میں نظر آتا ہوں وزیراعظم کا بس چلے تو ابھی مجھے جیل بھجوادیں، شہباز شریف حکومت پربرس پڑے

03:29 pm

 لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دن رات خواب میں نظر آتا ہوں، ان کا بس چلے تو ابھی مجھے جیل بھجوادیں۔شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانیہ سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اپنی بریت کے ثبوت پیش کردیے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزسےحکومتی صفوں میں کہرام
مچاہواہے، میری صفائی میں حکومت برطانیہ نے خود بیان دیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی، برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ نے تمام الزامات رد کیے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوا تین سال سےمیرےاورمیرے خاندان کےساتھ طوفان بدتمیزی جاری ہے،عمران خان کے کسی الزامات کا کچھ نہیں بنا، چیئرمین نیب کو ملتان میٹروکیس میں کچھ نہ ملا، 2006کےزلزلے کےسامان میں کرپشن کا الزام لگایاگیا، اس میں بھی کچھ نہ ہوا، ڈیلی میل پرلگائےالزامات پر مس فائرہوا، لاہور ہائی کورٹ نے میرےبارے میں فیصلہ دیا کہ کرپشن،کک بیکس کچھ بھی نہ ملا، عدالت نے مجھے گڈ گائے (اچھا آدمی) کہا، الزامات توبےشمارلگائےمگر کرپشن ثابت نہ کرسکے، آف شور اکاؤنٹ نکلنے پر برطانوی ایجنسی این سی اےکیامجھےچھوڑدیتی؟ تحقیقات میں کچھ نکلتاتوایف آئی اے کا کیس بن جاتا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارےخاندان کےخلاف قوم کو ورغلایاجارہاہے، سب جھوٹ کا پلندہ چلایاجارہاہے، مریم نواز،حمزہ اور میں نے جیلیں کاٹیں، پارٹی کے کئی لوگوں کو جیل بھجوایا ، کیا نکلا؟ عمران خان کا بس چلےتوابھی جیل بھجوادے، عمران خان کو دن رات خواب میں میں ہی نظرآتا ہوں، رات کو خواب میں ہڑبڑاکراٹھ جاتےہیں کہ تم پھر آگئے میرے پاس، دن میں دفتر میں کوئی صحافی سے ان سے ملنے جائے تو ذکر ہی میرا ہوتا ہے، میرے ذکر کے بغٖیر ان کی بات ہی مکمل نہیں ہوتی۔شہباز شریف نے برطانوی انکوائری کی دستاویزات میں اپنا نام دکھاتے ہوئے مزید کہا کہ ایسیٹ ریکوری یونٹ سے برطانیہ ایجنسی این سی اے کو خط ملا جس میں میرے خلاف انکوائری کا کہا گیا، حکومت کہہ رہی ہے کہ برطانیہ سے منی لانڈرنگ میں سلمان شہباز بری ہوگیا لیکن شہباز شریف نہیں ہوئے، عجیب بات ہےمیرابیٹابری ہوگیامیں نہیں ہوا، میری بدنامی کے ساتھ ساتھ ملک کی کتنی بدنامی کی، میرےساتھ ملکی ساکھ بھی متاثر ہوئی، وقت آنے والا ہے، انہیں جواب دیناپڑےگا۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا