04:22 pm
پی ایس ایل مالکان چیئرمین پی سی بی  نے ناخوش ،عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجہ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز مالکان کی آپس میں ٹھن گئی اور اجلاس کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ رمیز راجہ نے فرنچائز مالکان کو واضح الفاظ میں بتا دیا کہ کسی بھی معاملے پر حتمی فیصلہ کرکٹ بورڈ کا ہو گا جبکہ فرنچائز مالکان نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ہونے والے پی ایس ایل کے اجلاس کے دوران کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مالک ندیم عمر نے چیئرمین پی سی بی
کو دو ٹوک الفاظ میں معاملات حل کرنے کا کہا اور اس دوران دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اور دونوں جانب سے غصے کا اظہار کیا جاتا رہا۔ ملتان سلطانز کے نمائندے حیدر اظہر نے اجلاس کے دوران ڈالر کا ریٹ طے کرنے کا کہا جس پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جو ڈالر کا ریٹ ہے اسی حساب سے چلے گا، مجھے نیب جانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے رمیز راجہ کو کہا کہ مستقبل کے تین مہینے پی ایس ایل کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں، سوچ لیں ، جس پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آپ تین مہینے کا سنا کر مجھے ڈرانا چاہ رہے ہیں؟ کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مالک ندیم عمر نے معاملات حل نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا کہا تو رمیز راجہ نے واضح کیا کہ آپ کی مرضی ” ٹیک اٹ اور لیو اٹ” آپ کی طرف سے اچھی تجویز ہے لیکن ہو گا وہی جو میرا فیصلہ ہو گا۔ پی ایس ایل اجلاس گرما گرم بحث کے بعد بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہو گیا اور رمیز راجہ نے فرنچائزز کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کر لیں، ہو گا وہی جو پی سی بی فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائزز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ناخوش ہیں اور انہوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، انہیں اختیارات میں کمی اورتنخواہ میں کٹوتی پر تحفظات تھے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

یا اللہ رحم فرما ! کورونا سے جان چھوٹی تو پاکستان میں ایک اور انتہائی خطرناک جان لیوا وبا نے حملہ کردیا ، ہزاروں پاکستانی نشانہ بن گئے

بالآخر وہ خبر آہی گئی جسکا سب کو انتظار تھا ۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،عمران خان کے اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے

الیکشن کی تیاریاں کر لیں ، بڑی تعداد میں PTIرہنما کس جماعت میں شامل ہونے جا رہے ہیں ؟ خبر نے ہلچل مچا دی

ان تمام پاکستانیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کردو! حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی ٹھیک سے گھبرا بھی نہ سکے

نئی مردم شماری کب سے شروع ہونے جارہی ہے ؟  حکومت نے تاریخ کا اعلان کر دیا ،23ارب لاگت آئیگی اور ۔۔!

تحریک انصاف کا وائس پریزیڈنٹ ہی چلا گیا تو پیچھے کیا بچا ؟ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں ؟ کپتان کو بڑا دھچکا لگ گیا

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیئے،وجہ کیابنی ؟ جانیں

تحریک انصاف میں تاریخی دراڑ کی خبریں ، PTIکا ستون مانا جانے والا رہنما پارٹی چھوڑ رہا ہے ؟ اند ر کی خبر نے ہلچل مچا دی