07:20 pm
راولپینڈی وومن یونیورسٹی  میں بی ایس میڈیا اسٹڈیز کے طا لبات نے  اپنے مقالوں کا  کامیابی سے دفاع کیا ۔

راولپینڈی وومن یونیورسٹی  میں بی ایس میڈیا اسٹڈیز کے طا لبات نے  اپنے مقالوں کا  کامیابی سے دفاع کیا ۔

07:20 pm

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی آف گجرات راولپنڈی کیمپس میں بی ایس میڈیا اسٹڈیزکے طالبات کے  وائیوا کا انعقاد ہوا۔ آن لائن وائیوا میں اساتذہ، سپروائزرز ،ایگزامنر اور طالبات شریک ہوئیں ۔ طالبات نے ریسرچ سپروائزرز  نسیم خٹک، غلام معاذ ، حرا،  اور ریحانہ کی زیر نگرانی بنائے گئے  اپنے اپنے  ریسرچ پراجیکٹس کا دفاع کامیابی سے کیا۔  جسے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آسمہ ظہور اور ایگزامینر ڈاکٹر ارشد علی نے خو ب سراہا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشد علی نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ ہذاکی ترقی کا سہرا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آسمہ ظہور کے سر جاتا ہے،  جنہوں نے اپنی انتھک کوششوں سے اس شعبہ کو اس مقام پر لاکھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں طالبات کی محنت سے بنائے گئے پراجیکٹس دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی یہ طالبات مستقبل میں ملک و
قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار کرینگی ۔ اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آسمہ ظہور نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی دن رات انتھک محنت  موجودہ وباء کی صورتحال کے تناظر میں اس کامیابی کو حقیقت میں ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیا جائے تو بےجا نہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ان منفرد اوقات میں ہمارے طالبات کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ہم ان کی محنت وعظمت اور لگن پر ناقابل یقین حد تک فخر محسوس کرتے ہیں۔ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ان کی محنت کو حیرت انگیز نتائج کی صورت میں رزلٹ ملا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے کوئی عار محسوس نہیں کرتی بلکہ مجھے خوشی اس بات کی بھی ہے کہ ہمارےطالبات  نے اپنی منزل پانے کیلئے میڈیا کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جس طرح دن رات ایک کرکے اپنی پڑھائی کا سفر جاری رکھا اس پر یقیناً وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے سپروائزرز  غلام معاذ، نسیم خٹک، حرا شفیق،  اور  ڈاکٹر ریحانہ کو بھی خوب داد دی جن کی محنت اور طالبات کیساتھ محبت کی بدولت آج وہ اس مقام پر پہنچی ہے ۔ ڈاکٹر آسمہ ظہور  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے طالبات مستقبل میں اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے نہ صرف راولپنڈی وومن یونیورسٹی بلکہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے بھی کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔سپروائزرز نسیم خٹک، ڈاکٹر ریحانہ و دیگر کا کہنا تھا  کہ طالبات کی  انتھک محنت و لگن سے آج وہ اس بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوئے جو کہ پو رے ملک میں مختلف شعبوں میں اپنا نام پیدا کر کے ملک و قوم کی خدمات اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اس دوران فارغ التحصیل طالبات نے اپنی کامیابی کو اساتذہ اور اپنی دن رات کی محنت اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

یا اللہ رحم فرما ! کورونا سے جان چھوٹی تو پاکستان میں ایک اور انتہائی خطرناک جان لیوا وبا نے حملہ کردیا ، ہزاروں پاکستانی نشانہ بن گئے

یا اللہ رحم فرما ! کورونا سے جان چھوٹی تو پاکستان میں ایک اور انتہائی خطرناک جان لیوا وبا نے حملہ کردیا ، ہزاروں پاکستانی نشانہ بن گئے

بالآخر وہ خبر آہی گئی جسکا سب کو انتظار تھا ۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،عمران خان کے اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے

بالآخر وہ خبر آہی گئی جسکا سب کو انتظار تھا ۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،عمران خان کے اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے

الیکشن کی تیاریاں کر لیں ، بڑی تعداد میں PTIرہنما کس جماعت میں شامل ہونے جا رہے ہیں ؟ خبر نے ہلچل مچا دی

الیکشن کی تیاریاں کر لیں ، بڑی تعداد میں PTIرہنما کس جماعت میں شامل ہونے جا رہے ہیں ؟ خبر نے ہلچل مچا دی

ان تمام پاکستانیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کردو! حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی ٹھیک سے گھبرا بھی نہ سکے

ان تمام پاکستانیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کردو! حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی ٹھیک سے گھبرا بھی نہ سکے

نئی مردم شماری کب سے شروع ہونے جارہی ہے ؟  حکومت نے تاریخ کا اعلان کر دیا ،23ارب لاگت آئیگی اور ۔۔!

نئی مردم شماری کب سے شروع ہونے جارہی ہے ؟ حکومت نے تاریخ کا اعلان کر دیا ،23ارب لاگت آئیگی اور ۔۔!

تحریک انصاف کا وائس پریزیڈنٹ ہی چلا گیا تو پیچھے کیا بچا ؟ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں ؟ کپتان کو بڑا دھچکا لگ گیا

تحریک انصاف کا وائس پریزیڈنٹ ہی چلا گیا تو پیچھے کیا بچا ؟ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں ؟ کپتان کو بڑا دھچکا لگ گیا

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیئے،وجہ کیابنی ؟ جانیں

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیئے،وجہ کیابنی ؟ جانیں

تحریک انصاف میں تاریخی دراڑ کی خبریں ، PTIکا ستون مانا جانے والا رہنما پارٹی چھوڑ رہا ہے ؟ اند ر کی خبر نے ہلچل مچا دی

تحریک انصاف میں تاریخی دراڑ کی خبریں ، PTIکا ستون مانا جانے والا رہنما پارٹی چھوڑ رہا ہے ؟ اند ر کی خبر نے ہلچل مچا دی