07:40 pm
تحریک انصاف حکومت پاکستانی قومی ترانے میں تبدیلی کرنے جا رہی ہے ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ ،وزارت اطلاعات ونشریات نے بیان دیدیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف حکومت پاکستانی قومی ترانے میں تبدیلی کرنے جا رہی ہے ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ ،وزارت اطلاعات ونشریات نے بیان دیدیا ۔۔۔وزارت اطلاعات ونشریات نے واضح کیا ہے کہ قومی ترانے کے اصل الفاظ اور اس کی دھن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ترجمان کے مطابق قومی ترانے کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور صداکاروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ دوبارہ ریکارڈ کیا جائے گا۔
اس حوالے سےاسٹیئرنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر قومی ترانے کی باضابطہ دوبارہ ریکارڈنگ کے لئے آرکسٹریشن اور ووکل رینڈرنگ کے اعلی ترین بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔موجودہ قومی ترانہ پہلی بار 1954 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر سے تقریبا 120 سے 150 گلوکاروں کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ وفاق کی تمام ثقافتوں اور عقائد کی ترجمانی ہو سکے۔ یہ فیصلہ قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں کیا گیا جو 25 ستمبر 2021 کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سابق سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر جاوید جبار نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات ونشریات شہیرا شاہد، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کی ڈائریکٹر جنرل عمرانہ وزیر، ڈائریکٹر پروڈکشنز آئی ایس پی آر بریگیڈیئر عمران نقوی، معروف فلمی شخصیت ستیش آنند ،عالمی شہرت یافتہ میوزکولوجسٹ ارشد محمود، روحیل حیات اور نفیس احمد کے علاوہ چاروں صوبوں سے وابستہ فنون لطیفہ اور تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں قومی ترانے کی ازسرنو ریکارڈنگ کی تیاری اور پیداواری لاجسٹکس اور ان پر آنے والے اخراجات کے پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 67 برس سے زائد عرصے میں جہاں ریکارڈنگ اور میوزک کے آلات میں عالمی سطح پر جدت آئی ہے، وہاں موسیقی میں بے پناہ صلاحیتوں کے باوجود پاکستان کے پاس نہ تو مستقل قومی آرکسٹریشن ہے اور نہ ہی ترکی اور دیگر مسلم ممالک کی طرز پر ریکارڈنگ کی جدید سہولیات میسر ہیں۔اجلاس میں پاک افواج کے براس بینڈز کی خصوصی حیثیت کا جائزہ بھی لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مقامی سطح پر تمام تر کوششیں بروئے کار لا کر سازندوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی دوست ممالک کے قومی آرکسٹراز سے بھی استفادہ کیا جائے۔ قومی ترانے میں صداکاری کے لئے خالصتا پاکستانی گلوکاروں اور صداکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فلم اور ویڈیو پروڈیوسرز سے قومی ترانے کے لئے ایک منٹ 20سیکنڈ پر مشتمل دورانیے کی نئی ویڈیو کی تکمیل کے لئے بھی سفارشات طلب کی گئیں۔اسٹیئرنگ کمیٹی نے زور دیا کہ قومی ترانے کی نئی ریکارڈنگ پاکستان کی آنے والی 75 ویں سالگرہ سے پہلے مکمل ہونی چاہئے۔مندرجہ بالا سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام وفاقی حکومت کی منظوری سے رواں برس جون میں عمل میں لایا گیا جس میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو بھی نمائندگی دی گئی۔

تازہ ترین خبریں

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا

عمران خان جس جہاز میں سفر کرتے ہیں اس جہاز کے پائلٹ کو کیا دھمکیاں دی جارہی ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچا دی

پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی نمبر گیم برابر ہو گئی، فیاض الحسن چوہان بھی میدان میں آگئے

آشنا کیساتھ ملکر شوہر کوقتل، مشہورخاتو ن ٹک ٹاکر گرفتار ہو گئی

ویزوں کا اجرا شروع، برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کوبڑی خوشخبری سنا دی گئی

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

بجلی کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کب اور کتناہوگا؟غریب عوام پر بجلیاں گرانے کی منصوبہ بندی تیار ،خبر نے شہریوں کوافسردہ کردیا

قومی خزانہ بھرگیا۔۔۔!!! اربوں ڈالرز کہاں آگئے؟ وفاقی وزیر کے بیان نے شہریوں کے دل جیت لیے

یا اللہ رحم فرما ! کورونا سے جان چھوٹی تو پاکستان میں ایک اور انتہائی خطرناک جان لیوا وبا نے حملہ کردیا ، ہزاروں پاکستانی نشانہ بن گئے

بالآخر وہ خبر آہی گئی جسکا سب کو انتظار تھا ۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،عمران خان کے اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے

الیکشن کی تیاریاں کر لیں ، بڑی تعداد میں PTIرہنما کس جماعت میں شامل ہونے جا رہے ہیں ؟ خبر نے ہلچل مچا دی

ان تمام پاکستانیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کردو! حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی ٹھیک سے گھبرا بھی نہ سکے

نئی مردم شماری کب سے شروع ہونے جارہی ہے ؟  حکومت نے تاریخ کا اعلان کر دیا ،23ارب لاگت آئیگی اور ۔۔!

تحریک انصاف کا وائس پریزیڈنٹ ہی چلا گیا تو پیچھے کیا بچا ؟ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں ؟ کپتان کو بڑا دھچکا لگ گیا