07:58 pm
سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہاتھ تھام کرپاکستان کاسچادوست ہونے  کاثبوت دیدیا۔۔ایسااقدام اٹھالیاجسے جان کرآپ بھی خوش ہوجائیں گے

سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہاتھ تھام کرپاکستان کاسچادوست ہونے کاثبوت دیدیا۔۔ایسااقدام اٹھالیاجسے جان کرآپ بھی خوش ہوجائیں گے

07:58 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مشکل وقت میں دوبارہ سعودی عرب پاکستان کی مدد کو آگیا، ایک بار پھر مؤخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرے گا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے ، سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔ دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔یاد رہے کہ  رواں سال جون کے مہینے میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کے اشاروں کے بعد ریاض نے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت بحال کر دی تھی۔درآمدی تیل پر انحصار کرنے والے پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک سال کی مؤخر ادائیگی پر 1.5 ارب ڈالر کا تیل فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اعلان حماد اظہر اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ریونیو وقار مسعود کی جانب سے کیا گیا تھا۔سعودی عرب کی
جانب سے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی کی سہولت پہلی بار نہیں دی جا رہی اور ماضی میں بھی یہ سہولت پاکستان کو چند مرتبہ فراہم کی گئی۔ تاہم 1.5 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی مؤخر ادائیگی پر فراہمی اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات میں گرم جوشی کے واپس آنے کی عکاسی کرتی ہے۔ جن میں کچھ عرصہ قبل کچھ رنجش پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے سعودی عرب نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں دی جانے والی تین ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی معطل کر دی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے دس ارب ڈالر تک مصنوعات کو باہر کی دنیا سے منگواتا ہے اور آر ایل این جی کی درآمد سے توانائی کے شعبے کی درآمدات 14 سے 15 ارب ڈالر پہنچ جاتی ہے۔ پاکستان کی حکومت نے سعودی عرب سے سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے ادھار تیل کی سہولت دوبارہ دست یاب ہونے کی تصدیق کردی ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ادھار پرتیل حاصل ہونے سے پاکستان کو زرِمبادلہ کے ذخائربرقرار رکھنے میں مدد تو ملے گی لیکن قرض بڑھے گا اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔گذشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں گراوٹ کے باعث موخرادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کے معاہدے پر عمل روک دیا تھا۔ سالانہ تین ارب ڈالر کے ادھار تیل کا معاہدے کے تحت سال 2020-2019 کے مالی سال میں پاکستان نے صرف پونے دو ارب ڈالر کی سہولت حاصل کی تھی۔سعودی عرب نے 2018 کے آخر میں پاکستان کو چھ ارب 20 کروڑ ڈالر کا مالی پیکیج دیا تھا جس میں تین ارب ڈالر کی نقد امداد اور تین ارب 20 کروڑ ڈالرز کی سالانہ تیل و گیس کی موخرادائیگیوں کی سہولت شامل تھی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہئے شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں کمی اور امپورٹ میں اضافہ ہورہا، اس سال ساڑھے چار ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدی گئی، گزشتہ سالوں میں گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی، موجودہ حکومت قلت کے باعث گندم امپورٹ کر رہی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آج ہی ہم نے اہم فیصلہ کیا کہ ڈی اے پی بہت زیادہ سبسڈی دے رہے ہیں، چینی اور گندم کی کمی 30 سال سے حکومت کرنے والوں کی ناکامی ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں معیشت بہتر ہورہی ہے، اس سال 27 ملین ٹن گندم ہوئی ہم اس کو 30 ملین ٹن کا ہدف مقرر کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں یہ وزیرخزانہ کہیں نہیں جارہا، پہلے بھی وزیرخزانہ اور سینیٹر رہ چکا ہوں، مجھے سینیٹر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، یہ وزیرخزانہ تو تنخواہ بھی نہیں لیتا۔

تازہ ترین خبریں

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘  عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘ عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر

محمد زبیر کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو ۔۔۔!!!  کیپٹن (ر)صفدر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

محمد زبیر کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو ۔۔۔!!! کیپٹن (ر)صفدر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ،شبلی فراز نےبھنگ کاشت کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ،شبلی فراز نےبھنگ کاشت کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

مسافروں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی!شیڈول تبدیل ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، پھر نہ کہنا خبرنہ ہوئی

مسافروں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی!شیڈول تبدیل ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، پھر نہ کہنا خبرنہ ہوئی

یکم اکتوبر سے کیا ہونیوالا ہے ؟شاندار فیصلے نے شہریوں کے دل جیت لیے ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

یکم اکتوبر سے کیا ہونیوالا ہے ؟شاندار فیصلے نے شہریوں کے دل جیت لیے ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

بجلی کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کب اور کتناہوگا؟غریب عوام پر بجلیاں گرانے کی منصوبہ بندی تیار ،خبر نے شہریوں کوافسردہ کردیا

بجلی کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کب اور کتناہوگا؟غریب عوام پر بجلیاں گرانے کی منصوبہ بندی تیار ،خبر نے شہریوں کوافسردہ کردیا

قومی خزانہ بھرگیا۔۔۔!!! اربوں ڈالرز کہاں آگئے؟ وفاقی وزیر کے بیان نے شہریوں کے دل جیت لیے

قومی خزانہ بھرگیا۔۔۔!!! اربوں ڈالرز کہاں آگئے؟ وفاقی وزیر کے بیان نے شہریوں کے دل جیت لیے

یا اللہ رحم فرما ! کورونا سے جان چھوٹی تو پاکستان میں ایک اور انتہائی خطرناک جان لیوا وبا نے حملہ کردیا ، ہزاروں پاکستانی نشانہ بن گئے

یا اللہ رحم فرما ! کورونا سے جان چھوٹی تو پاکستان میں ایک اور انتہائی خطرناک جان لیوا وبا نے حملہ کردیا ، ہزاروں پاکستانی نشانہ بن گئے

بالآخر وہ خبر آہی گئی جسکا سب کو انتظار تھا ۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،عمران خان کے اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے

بالآخر وہ خبر آہی گئی جسکا سب کو انتظار تھا ۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،عمران خان کے اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے