09:12 pm
جھوٹی ویڈیو ٹائی ٹینک فلم جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی،مفتی عزیز کے وکیل نے حیران کن بات کہہ دی

جھوٹی ویڈیو ٹائی ٹینک فلم جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی،مفتی عزیز کے وکیل نے حیران کن بات کہہ دی

09:12 pm

مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کرنے والے مہتمم مفتی عزیز الرحمان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو جعلی ہے اور اسے ٹائی ٹینک فلم میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں مفتی عزیز الرحمان کے خلاف طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم کے وکیل 
نے عدالت میں اپنا موقف پیش کیا۔ عزیز الرحمان کے وکیل نے عدالت میں ملزم کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ طالب علم کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے وہ جھوٹی ہے اور اسے کسی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ملزم کے وکیل نے اپنی موقف کو ثابت کرنے کیلئے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ ہالی ووڈ کی فلمیں بشمول کامیاب ترین فلم ٹائی ٹینک بھی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے ایسی ہی کسی ٹیکنالوجی کی مدد سے عزیز الرحمان کی جھوٹی ویڈیو بنائی گئی اور اسے وائرل کیا گیا، ایسی ویڈیوز چند منٹوں میں تیار کی جاسکتی ہیں۔وکیل نے اپنے موکل کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار ایسے سنگین جرم کا ارتکاب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ملزم کو جان بوجھ کر اس کیس میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، ان پر مقدمہ مدرسے کی سیاست کی بنا پر درج کروایا گیا ہے۔عزیزالرحمان کے وکیل نے کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کی جاچکی ہے اور انہیں مزید جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ملزم ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کیلئے تیار ہے لہذا عدالت ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعدپولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

کہاں بارش  اور کہاں موسم  خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے  خوشخبری دیدی

کہاں بارش اور کہاں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری دیدی

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

نگران  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  ، اہم ملاقاتیں متوقع

نگران وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج