10:34 pm
 چند ہزار کے موبائل کی خاطربہن بھائیوں کی کفالت کرنے والا واحد نوجوان بائیک رائیڈر قتل

چند ہزار کے موبائل کی خاطربہن بھائیوں کی کفالت کرنے والا واحد نوجوان بائیک رائیڈر قتل

10:34 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چند ہزار کے موبائل کی خاطر روشن چراغ بے دردی سے بجھا دیا گیا، ڈیرہ غازی خان سے کراچی آنے والا محنت کش نوجوان اپنے بہن بھائیوں کی کفالت کیلئے بائیک رائیڈنگ کرتاتھا، سفاک لٹیروں نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں سڑک پر دو موٹر سائیکل سوار سفاک لٹیروں نے معمولی موبائل فون کے لیے آن لائن بائیک رائیڈر کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، آج ان کے جسد خاکی کو لینے کے لیے ڈیرہ غازی خان سے
ان کا غم سے نڈھال بھائی کراچی پہنچ گیا۔ مقتول عمران کے ساتھی رکشہ ڈائیور نے بتایا کہ عمران ہمارے ساتھ پٹیل پاڑا میں رہتا تھا، پہلے عمران کے پاس رکشہ تھا بعد میں موٹر سائیکل خریدی، عمران بہت محنتی تھا، صبح سے رات تک کام کرتا تھا۔ سفاک قاتل کی گولی کا نشانہ بننے والے بد قسمت محنت کش نوجوان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کا نام عمران تھا، اور وہ ڈیرہ غازی خان سے پیسے کمانے آئے تھے، محنت کشوں پر مہربان شہر کراچی میں موٹر سائیکل چلا کر عمران اپنے بھائیوں کی کفالت کرتا تھا، لیکن چند ہزار کی خاطر یہ روشن چراغ بے دردی سے بجھا دیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان سے آج مقتول کا بھائی حسنین کراچی پہنچا، تو اے آر وائی نیوز نے ان سے بات کی، بھائی کی موت پر صدمے سے بے حال حسنین نے بتایا کہ بھائی عمران کراچی میں روزگار کمانے کے لیے آیا تھا، محنت مزدوری کر کے چھوٹے بھائیوں کی کفالت کرتا تھا، بھائیوں کی پڑھائی کا خرچہ بھی عمران ہی پورا کرتا تھا۔حسنین نے بتایا کہ عمران کے پاس 5 سے 6 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون تھا، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے بھائی عمران کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھائی کی میت لے کر ڈیرہ غازی خان واپس جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا