11:19 am
عمران خان 2021بھی مکمل نہیں کرے گا، مریم نواز کو امریکی وفد نے کیا یقین دہانی کرا دی؟

عمران خان 2021بھی مکمل نہیں کرے گا، مریم نواز کو امریکی وفد نے کیا یقین دہانی کرا دی؟

11:19 am

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے بہت سے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے،ہر پارٹی میں ہرطرح کے لوگ ہوتے ہیں،جو لوگ ڈرتے تھے ان کا ڈر اتر گیا ہے،یہ نوشتہ دیوار ہے کہ 2023ء تو دور کی بات ان کا 2021مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا،پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر بجلی بن کر گرا، ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم اور کچن چلانے والے دوست نہیں ہوتے، حکومت اپنے خلاف خود لانگ مارچ کر رہی ہے،پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے،
لوگ آج بھی 20 ہزار میں گزارہ کرتے ہیں، سب بنی گالا میں نہیں رہتے، غریب عوام پس رہے ہیں، عمران خان جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، نااہل اور نالائق حکومت نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا، حکومت نے عوام کو صرف تکلیف اور درد دیا ہے۔جاتی امراء سے پی ڈی ایم کے جلسے میںشرکت کیلئے فیصل آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم عوام کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں، حکومت کا 9 سال کا پلان ناکام ہوگیا، حکومت کا پتہ نہیں آج گئی یا کل گئی، حکومت کا 2021 مکمل کرنا مشکل ہو رہا ہے، روزانہ دوڑیں لگ رہی ہیں، امریکی ناظم الامور سے بہت سے معاملات پر بات چیت ہوئی، پارٹی کی سینئر قیادت بھی ملاقات میں شریک تھی۔انہوں نے کہا کہ اموات ڈینگی نہیں بے حسی اور نااہلی کے باعث ہو رہی ہیں، شہباز شریف ہوتے تو پنجاب میں مفت ادویات مل رہی ہوتیں۔انہوںنے کہاکہ سب سے افسوسناک خبر یہ ہے کہ پٹرول بم گرا ہے ،ہر چیز مہنگی ہورہی ہے ،سب بنی گالہ میں نہیں رہتے ،سارا مافیا عمران خان کے اردگرد جمع ہے ، اس حکومت میں عوام پر روزایک نئی قیامت گزرتی ہے ،لیکن یہ اپنے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔اس حکومت میں آٹا بجلی و ڈیزل مافیا کی جیبی بھری گئی ہیں ،عوام کا کیاقصور ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب فیصلے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ امریکن وفد آیا تھا ان کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے ،امریکی وفد سے بہت سے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتی ،ہر پارٹی میں ہرطرح کے لوگ ہوتے ہیں،جو لوگ ڈرتے تھے ان کا ڈر اتر گیا ہے۔یہ نوشتہ دیوار ہے کہ 2023ء تو دور کی بات ان کا 2021مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا۔انہو ں نے کہا کہ حکومت جوڑ توڑ میں مصروف ہے ،غریب آدمی ختم ہوجائے تو کس سے اس چیز کا شکوہ کروں ،ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم اور کچن چلانے والے دوست نہیں ہوتے ،لوگوں کے پاس پنڈورا پیپر کے دوست نہیں ہوتے ،لوگ بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں ،ادویات کہاں سے خریدیں ۔اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی سے کہوں گی کہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوں ،پی ڈی ایم کا بیانیہ حکومت کے گھر جانے کا وقت ہے۔پی ڈی ایم جلسے اس لئے کررہی تاکہ عوام کو آگاہی دی جائے ،اب فیصلے کا وقت ہے میری تقریر سنیں اہم فیصلوں کااعلان کروں گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ (ن) لیگ لانگ مارچ کی تیاری کرے ،یہ حکومت خود تیاری کررہی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی  سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا