02:28 pm
پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

02:28 pm

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہونے کی اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی، لولی لنگڑی اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، آئینی مدت پوری کریں گے ،اگلی باری پھر ہماری ہے، رحمت اللعالمین ؐکے درس انسانیت پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،صبر و تحمل ،برداشت ،رواداری اور احترام
انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے۔ؐضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں ،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری،چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،اراکین اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ ،سی پی او منیر مسعود مارتھ،ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی،سلیم لابر سمیت اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ نبی کریم ؐ کی اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے، رحمت اللعالمین ؐکے درس انسانیت پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ شاہ محمود نے کہاکہ صبر و تحمل ،برداشت ،رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تمام اداروں سے مثالی تعلقات ہیں، حکومت سے باہر بیٹھے لوگوں کیلئے صرف صبر کی دعا کر سکتا ہوں ، حکومت ختم ہونے کی اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی، لولی لنگڑی اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔انہوںنے کہاکہ آئینی مدت پوری کریں گے ،اگلی باری پھر ہماری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کورونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ہمیں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جا ئے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی موجودہ حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مہنگائی کی وجوہات اس کے اندرونی اور بیرونی عوامل اور ان سے نبرد آزما ہونے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے ، ہماری اقتصادی ٹیم ہوم ورک کررہی ہے جس کے انشاء اللہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے کے محروم طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ خطے میں اور بلخصوص افغانستان میں امن کی خواہش رکھتے ہیں ، ہم نے خطے میں امن کیلئے بھاری قربانی دی ہے، ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں معاشی صورتحال نہ بگڑے ، کچھ قوتیں افغانستان کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں ۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہاکہ آقائے دو جہاں کے رہنما اصول امانت اور صداقت ہمارے لئے مشعل راہ اور راہ نجات ہیں۔وزیر توانائی نے کہاکہ رسول اکرم ؐکی ذات اقدس حق کا پیغام ہے جس کی روشنی میں ہم آگے بڑھیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ اور ان کی تعلیمات پورے معاشرے کے لئے عملی نمونہ ہیں۔ عامر کریم خان نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے۔سیرتِ النبی کانفرنس میں درودوسلام کا نذرانہ اور ملک وقوم کیلئے دعا بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی  ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیار ی کر لیں ، ملک میں خوب موسلا دھار بارشوں کا اعلان ، کس تاریخ سے 3 ماہ تک مسلسل  بادل برسنا شروع ہو جائیں گے ؟جانیں 

پاکستانی تیار ی کر لیں ، ملک میں خوب موسلا دھار بارشوں کا اعلان ، کس تاریخ سے 3 ماہ تک مسلسل بادل برسنا شروع ہو جائیں گے ؟جانیں 

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی