03:40 pm
فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟  مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟ مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

03:40 pm

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )نے احتجاج کا نیا سلسلہ شروع کرتے ہوئے فیصل آباد میں پاور شو کا اہتمام کیا جس دوران مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد دور دو ر سے آکر شرکت کی، ایسے میں مسلم لیگ ن کی  رہنماء مریم نواز نے  ایک ایسے بزرگ کی تصویر شیئرکردی جو بظاہر معذور اور وہیل چیئر پر ہیں۔تصویر
شیئرکرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ" اللہ ، یہ پی ڈی ایم کے جلسہ کی انتہائی جذباتی تصویر ہے ، اس بزرگ شخص کو دیکھئے "۔اس تصویر کو باریک بینی سے دیکھنے سے بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک شخص جو معذور ہے اور وہیل چیئرپر ہے، اس کی چیئر کو نوجوانوں نے سہارا دے کر اوپر اٹھا رکھا ہے تا کہ وہ بھی سٹیج پر موجود قائدین کو دیکھ اور ان کی باتیں سن سکیں۔ مریم نواز کے ٹوئیٹ پر عاقب اشتیاق نے لکھا کہ " اسے ہی صحیح معنوں میں جمہوریت کی روح کہتے ہیں"ایک اور صارف نے بھی اس کے جواب میں ایک بزرگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے استفسار کیا کہ " نواز شریف سے محبت کے اس جذبے کو کوئی کیسے شکست دے سکتا ہے؟"اس سے قبل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا عمران خان نے قوم کو رلانے کا وعدہ پور اکردیا،، مریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیصل آباد والو ! آپ کا بہت بہت شکریہ،رانا ثنااللہ نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھگتا، نواز شریف کے شیر جھکے نہ بکے ، نوازشریف پرظلم ہواتوکہامعاملہ اللہ تعالیٰ پرچھوڑتا ہوں،عابدشیرعلی بھی نہیں جھکے ،جب انسان معاملہ اللہ تعالیٰ پرچھوڑتا ہے توپھرایک پیج پرہونے کے باوجود تاریخی ذلت،رسوائی ہوتی ہے ،آج اللہ نے نوازشریف کے مخالفین کوعبرت کا نشان بنایا ہے ،اللہ نے نوازشریف کوسرخرواورظالم کونامراد کردیا،ایک شخص تھا جس کا نام عمران خان تھا،وہ کہتا تھا بجلی،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتو سمجھ جاؤ حکمران چور ہے ،نوازشریف دورمیں چینی50 روپے کلو تھی آج120روپے سے زائد ہوچکی ہے ، بجلی 10 روپے یونٹ تھی آج24روپے یونٹ ہوچکی ،پٹرول 70روپے لٹر تھا آج138روپے تک پہنچ گیا ، فیصل آباد والو بتائو اب کون چور ہے ، یہ کہتا تھا میں ان کورلاؤں گا آج پوری قوم کورلادیا،بزرگ،بچے سمیت ہرکوئی عمران کوبد دعائیں دے ر ہا ہے ،نوازشریف نے کہا عوام کی تکلیف پردل خون کے آنسوروتا ہے ،وزرا عوام کے نوالے گنتے ہیں،وزیرکہتے ہیں دوروٹی کی بجائے ایک کھالو،صبرکرو،مہنگائی کرکے ان کوٹھنڈ نہیں پڑی،بڑے بے حس لوگ ہیں ،ساڑھے تین سال کی کارکردگی یہ ہے ،یہ کہتے ہیں اگرپٹرول،ڈیزل مہنگا کردوں تو آپ نے کہیں آنا،جانا نہیں،اگردوائیوں کی قیمتوں میں500فیصد اضافہ کردوں توعلاج نہیں کرانا،پچھلی حکومتیں چورتھیں آپ نے اس سے آگے جانا نہیں،ڈٹ کرجھوٹ بولتے ہوئے میرے وزرا آپ نے شرمانا نہیں،تاریخ کی بدترین کرپشن ہے لیکن آپ نے کسی کوبتانا نہیں،ملک پہلے کورونا کی لپیٹ میں تھا اب ان کی نااہلی کیوجہ سے ڈینگی کا راج ہے ،نوازشریف تمہارے بغیرلوگ رل گئے ہیں،شہبازشریف تمہیں آوازیں دے رہے ہیں،آج ڈینگی کا سپرے کرانے والا کوئی نہیں ہے ،ایک کروڑنوکریوں کا کس نے وعدہ کیا تھا؟فیصل آباد والو جب گھرکا دروازہ کھولتے ہوتوکیا سرپرنوکریاں گرتی ہیں یا نہیں؟ بھاشن دیتا ہے عوام نے گھبرانا نہیں اورسکون صرف قبرمیں ہے ،عمران خان نے 22کروڑعوام کوقبرمیں پہنچانے کی پوری کوشش کی،مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے ،گرمی آتی ہے توبجلی غائب،سردی آتی ہے توگیس غائب،عمران خان کہتے تھے نوازشریف چورہیں،فیصل آباد کوگواہ بنا کرکہتی ہوں وقت نے ثابت کیا نوازشریف،شہبازشریف جیسا کوئی دیانت دارنہیں آیا،برطانیہ کی عدالت نے بھی کہہ دیا شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی،ایل این جی میں122ارب کا بڑا ڈاکا مارا گیا،عمران خان اوراے ٹی ایمزنے جان بوجھ کردیرسے ایل این جی مہنگے داموں منگوائی،عوام کے خون پسینے کی کمائی ان کی جیبوں میں گئی،تاریخ کا سب سے بڑا آٹا،چینی،بی آرٹی سکینڈل ہے ،اتنے سکینڈل ہیں گنوائوں تو رات کے بارہ بج جائیں ، عمران خان کی کرپشن کی داستانیں ختم نہیں ہونگی،نیب کے ذریعے انتقام لیا گیا،جب اپنی باری آئی تونیب کا پورا قانون ہی بدل دیا،جومرضی کرلوتم اپنے آپ کواحتساب سے نہیں بچاسکتے ،نوازشریف،شہبازشریف نے تین،تین نسلوں کا حساب دیا،یہ غیرملکیوں سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات نہیں بتارہا،پنڈورا پیپرزمیں تحریک انصاف اول نمبرپرآئی ہے ،کہا گیا اس میں عمران کا نام نہیں ہے ،کبھی سنا ہے چوروں کا سردارایماندارہے ؟مکافات عمل دیکھو،کہتا تھا نوازشریف پرچیاں دیکھ کرپڑھتا ہے ،آج یہ پرچی دیکھ کربھی غلط پڑھتا ہے ،نوازشریف دورمیں دوسرے ممالک کے سربراہان خود پاکستان آتے تھے ،مودی اس کا فون نہیں اٹھاتا اوربائیڈن فون نہیں کرتا،اقوام متحدہ اس لیے نہیں گیا دنیا کا کوئی سربراہ اس سے ملنے کوتیارنہیں تھا،لوگ کہتے ہیں عمران کی عزت اسلام آباد کے میئرسے زیادہ نہیں ہے ،انٹرویومیں جب پوچھا جائے کہ بائیڈن فون نہیں کرتا توشرمندگی سے منہ نیچے کرلیتا ہے ،کہتا تھا نوازشریف نے فوج کوپنجاب پولیس بنادیا ہے ،نوازشریف نے جب بھی سٹینڈ لیا توعوام کی خاطرلیا،نوازشریف کا جب بھی ٹکراؤہوا توپاکستان کے عوام اورووٹ کی عزت کی خاطرہوا،نوازشریف کا سٹینڈ سویلین بالادستی کی خاطرتھا،نوازشریف نے سٹینڈ کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے ،نوازشریف نے اپنی تین حکومتیں گنوادیں،بیٹی کوجیل میں جاتے دیکھا،ایک شخص کو کرسی پر رکھنے کیلئے عمران خان نے ادارے پر خود کش حملہ کیا اور پوری فوج کو دنیا میں تماشا بنا دیا ،ان آفیسرزکا کیا قصورتھا جن کی تقرریاں ہونا تھیں،پوری دنیا میں تم نے ان افسروں کا تماشا بنا کررکھ دیا،ان کوسمجھ نہیں آر ہی چارج رکھنا ہے یا چھوڑنا ہے ،کیا یہی وجہ تھی کہ تمہارا حساب،کتاب ٹھیک نہیں چل رہا،فوج کی تقرریاں فوج نہیں جن،بھوت کررہے ہیں،تقرریاں اس لیے نہیں ہور ہیں کہ فلاں کا نام ع یا ف سے شروع ہوتا ہے عمران خان نے کہیں جمہوری رویہ اپنایا ہوتا تو اس کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ،قوم جانتی ہے تم نے اقتدارکی ڈوبتی کشتی کوبچانے کیلئے ایسا کیا،کہتا ہے افغانستان کی وجہ سے تبدیل نہیں کرنا چاہتا،عمران کوپتا ہے وہ شخص ہٹا تودوسرے دن ہی ان کی حکومت منہ کے بل گرجائے گی،نوازشریف کی بصیرت کوسلام ہے ،نوازشریف نے کہا تھا عمران جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے ،تھالی میں کھلانے والوں کوآج ایسا سبق ملا ہے ۔ہاں یہ تقرری وزیراعظم کا اختیار اور استحقاق ہے ، میں حلفایہ کہتی ہوں ،وزیراعظم چننا عوام کا اختیارہے پہلے یہ حق دوپھروہ فیصلہ کریں گے ،عمران خان الیکٹڈ نہیں اگرکہیں جمہوری رویہ اپنایا ہوتا تواس کے ساتھ بھی کھڑے ہوجاتے ،عمران خان کسی بھول میں نہ رہنا کبھی نوازشریف بننے کی کوشش بھی نہ کرنا،سیاسی شہید بننے کی کوشش بھی مت کرنا،عوام تمہاری حکومت کا تیا پانچا کرنے کیلئے تیاربیٹھے ہیں،عوام اپنی بربادی کا حساب لینے کیلئے تیارہیں،فیصل آباد والو اٹھ کھڑے ہوجاؤتقدیربدلنے کا وقت آگیا ہے ،پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیرپختونخوا،آزادکشمیر والو سن لوتقدیربدلنے کا وقت آگیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی  ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا