11:45 am
پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

11:45 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں ۔۔۔ وزارت داخلہ نے لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی منظوری دے دی، شہر کے3 علاقوں سے ملحقہ 5 کلو میٹر کی حدود میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگی، انٹرنیٹ سروس احتجاجی مظاہرے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کی گئی۔ ذرائع کے
مطابق وزارت داخلہ نے لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی منظوری دے دی اور وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو بھی فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کے پیش نظروزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور کے 3 علاقوں سے ملحقہ 5 کلو میٹر کی حدود میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگی۔ لاہور میں داتا دربار اور شاہدرہ کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ نئے راوی پل اور پرانے راوی پل کے علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہوگی۔ لاہور کے متعلقہ علاقوں میں وائی فائی اور فکس لائن ڈی ایس ایل کی سروس بند ہوگی۔ مزید برآں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹرو بس سروس تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہدایات پر آپریٹرز کی جانب سے میٹرو بس سروس کے آپریشن کو گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلایا جارہا ہے جبکہ سروس کو ایم اے او سے شاہدرہ تک سروس معطل رکھا گیا ۔ جین مندر پر مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی کے خلاف احتجاج کے باعث سروس محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ یتیم خانہ چوک پر احتجاج کے باعث اورنج لائن سروس بھی معطل تھی۔ بعد ازاں اتھارٹی کی ہدایت پر میٹرو بس سروس کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے پی ڈی ایم کے زیراہتمام گزشتہ روز جین مندر کے علاقے میں ہونے والے احتجاج پر شرکاء کو سکیورٹی فراہم نہ کی، اس حوالے سے لاہور پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا چونکہ پی ڈی ایم حکام نے پولیس یا ضلعی انتظامیہ سے منعقدہ مظاہرے کی باقاعدہ اجازت نہیں لی تھی، جس کے باعث وہ مظاہرے کے شرکاء کو سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے تھے۔

تازہ ترین خبریں

’’کنڈی لگا کر رکھیں‘‘اہم اجلاس کے  بعددیا گیا بیان سائرہ بانو کو مہنگا پڑ گیا

’’کنڈی لگا کر رکھیں‘‘اہم اجلاس کے بعددیا گیا بیان سائرہ بانو کو مہنگا پڑ گیا

اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں کم مہنگائی ہے ،وزیراعظم

اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں کم مہنگائی ہے ،وزیراعظم

یااللہ خیر صوبائی دارالحکومت میں دھماکا،امدادی ٹیمیں  موقع پر پہنچ گئیں،تشویشناک اطلاعات موصول

یااللہ خیر صوبائی دارالحکومت میں دھماکا،امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،تشویشناک اطلاعات موصول

 بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت اہلیہ سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت اہلیہ سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

بریکنگ نیوز:آرمی ہیلی کاپٹر تباہ ، بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت چل بسے ؟بڑی خبر

بریکنگ نیوز:آرمی ہیلی کاپٹر تباہ ، بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت چل بسے ؟بڑی خبر

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید شدید بیمار ۔۔کون کو کونسا خطرنام مرض لاحق ہو گیا ہے؟ جانیے تفصیل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید شدید بیمار ۔۔کون کو کونسا خطرنام مرض لاحق ہو گیا ہے؟ جانیے تفصیل

پی ٹی آئی رہے گی لیکن عمران خان نہیں۔۔وزیراعظم عمران خان کی 8سال پرانی ویڈیو منظر عام پر لانے کی تیاریاں؟ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

پی ٹی آئی رہے گی لیکن عمران خان نہیں۔۔وزیراعظم عمران خان کی 8سال پرانی ویڈیو منظر عام پر لانے کی تیاریاں؟ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

چینی مزید سستی؟ پاکستانیوں کو یقین نہیں آئیگا، خوشخبری سنا دی گئی

چینی مزید سستی؟ پاکستانیوں کو یقین نہیں آئیگا، خوشخبری سنا دی گئی

سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی

سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی

پیسے کالالج ۔۔؟کترینہ کی شادی کی فل کوریج ہوگی ،کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق کتنےکروڑ روپے میں فروخت کر دیے ؟

پیسے کالالج ۔۔؟کترینہ کی شادی کی فل کوریج ہوگی ،کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق کتنےکروڑ روپے میں فروخت کر دیے ؟

پی ٹی آئی رہے گی لیکن عمران خان نہیں۔۔وزیراعظم عمران خان کی 8سال پرانی ویڈیو منظر عام پر لانے کی تیاریاں، کون عمران خان کی پیٹھ میں چھُرا گھو

پی ٹی آئی رہے گی لیکن عمران خان نہیں۔۔وزیراعظم عمران خان کی 8سال پرانی ویڈیو منظر عام پر لانے کی تیاریاں، کون عمران خان کی پیٹھ میں چھُرا گھو

دھماکہ ہو گیا، 4شہادتیں اور کئی زخمی ، افسوسناک خبر آگئی

دھماکہ ہو گیا، 4شہادتیں اور کئی زخمی ، افسوسناک خبر آگئی

وہ نہ مارتی ہے نہ مارنے دیتی ہے۔۔ دوسری شادی وہ کرتا ہے جسے پہلی بیوی مارے، ہمارے گھر تو سکون ہے، کیپٹن صفدر

وہ نہ مارتی ہے نہ مارنے دیتی ہے۔۔ دوسری شادی وہ کرتا ہے جسے پہلی بیوی مارے، ہمارے گھر تو سکون ہے، کیپٹن صفدر

تصویر میں نظر آنیوالا بچہ کس بڑی سیاسی شخصیت کا بیٹا ہے؟جواب آپکے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

تصویر میں نظر آنیوالا بچہ کس بڑی سیاسی شخصیت کا بیٹا ہے؟جواب آپکے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا