04:14 pm
اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہی ڈی جی آئی ایس آئی ہیں ، میری ہمدردی عمران خان کے ساتھ ہے ، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اسی کے ساتھ جاوں گا ، امید ہے عمران خان پانچ سال پورا کریں گے ، سوا 3 سال ہو گئے ہیں انشاء اللہ 5 سال پورا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سے تفصیلی مذاکرات ہوئے ، پیر کی صبح 10 بجے کالعدم تحریک لبیک کے لوگ وزارت داخلہ
میں آئیں گے ،منگل یا بدھ تک کیسز واپس لیے جائیں گے ، شیڈول فورتھ کو بھی دیکھیں گے، احتجاج ان کا حق ہے ان کے ساتھ ٹکراو نہیں ہونا چاہیے ، حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے، کوشش کرنی چاہیے کہ ملک کو بہتری کی جانب لےجائیں ، جس کے لیے ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہے، کیوں کہ ریاست کا کام ڈنڈاچلانا نہیں بلکہ بات چیت کرناہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں بذات خود ناموس رسالت اور ختم نبوت کا سپاہی ہوں ، مذہبی جماعتوں سے ٹکراو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سعد رضوی سے ون ٹو ون اور میٹنگ میں ملاقات ہوئی ہے ، معاملے پر کمیٹی کا رکن سعد رضوی کی درخواست پر بنا ہوں ، میں اس معاملے میں پڑنا ہی نہیں چاہتا تھا ، درخواست بھی کی کہ مجھے معاف رکھیں مگر سعد رضوی کے اسرار پر کمیٹی کا رکن ہوں ، سعد رضوی سے ون ٹو ون اور میٹنگ میں ملاقات ہوئی ، 8 گھنٹے کی مشاورت ہوئی جس کے بعد طے پایا کہ منگل یا بدھ تک ٹی ایل پی کے کیسز واپس لے لئے جائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ہمیشہ لچک رکھتی ہے ، جوڈو کراٹے کرنا حکومت کا کام نہیں ،امن ومان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، اسلام آباد اور راولپنڈی سے کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کرتا ہوں ، صرف جی ٹی روڈ پر کنٹینرز موجود رہیں گے ، اتنے سارے کیمروں کے سامنے ڈنڈ انہیں چل سکتا ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آبادی کا سمندر ہے۔

تازہ ترین خبریں

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی  ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیار ی کر لیں ، ملک میں خوب موسلا دھار بارشوں کا اعلان ، کس تاریخ سے 3 ماہ تک مسلسل  بادل برسنا شروع ہو جائیں گے ؟جانیں 

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا