09:23 pm
حکومتی مشکلات میں اضافہ!ایم کیو ایم کا عمران خان  سے علیحدگی اور قبل از وقت انتخابات کا عندیہ

کراچی( نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی اور قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا ساتھ جمہوریت بچانے کیلیے دیا، ہمارے بغیر بھی جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیٰحدہ ہوسکتے ہیں، حکومت اور فوج کو ہی نہیں پوری قوم کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر سب کوبے چینی ہے، اگر قوم کو ضرورت ہوتو قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں، ووٹ نہیں بولے گا تو روڈ بولے گا۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی، اراکین قومی و صوبائی
اسمبلی، سینیٹرز، سابقہ بلدیاتی نمائندے اور ٹاؤن انچارجز کا ہنگامی اجلاس اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی بولے ملک کے حالات بہت خراب ہیں، مہنگائی بہت ہوگئی ہے، بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ ہے، عوام کے لیے انتظام کریں تاکہ وہ زندہ رہ سکیں ، تعلیم کے لیے بھی کچھ کرنا چا ہیے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے بیلٹ پیپر کم ہوگئے ہیں، ووٹ نہیں بولے گا تو روڈ بولے گا، ہم نے حکومت سے کوئی تنظیمی مطالبات نہیں کیے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے، جس دن ہماری حجت تمام ہوئی ہم حکومت ہی نہیں ایوان بھی چھوڑ دیں گے۔خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب اراکین اسمبلی اور سابقہ بلدیاتی نمائندہ گان اپنا کام شروع کردیں، جب حکومتی مشینری عوامی مسائل حل نہیں کرے گی تو ہم کریں گے، حکومتوں نے عوامی مسائل حل نہیں کیے تو ہم شیڈو کیبنٹ بنائیں گے، شہری سندھ کے عوامی مسائل ہمیشہ ہم نے حل کیے ہیں اس بار بھی ہم ہی کریں گے، سابقہ بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلیے کوششیں تیزکردیں، جب تک نئے بلدیاتی نمائندے منتخب نہیں ہوتے آپ ہی بلدیاتی نمائندے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ حکومتی بینچز پر بیٹھنا چاہتے ہیں وہ ایم کیو ایم سے آمید لگائے بیٹھے ہیں ، ہم کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے، ہمیں لیڈر نہیں کارکن چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں مگر واپسی کے لیے کوئی شرط قبول نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی مکمل ، فواد چوہدری کو اہم ترین عہدہ مل گیا،تمام عہدیداران کی فہرست آگئی

شادی کی تقریب میں دلہن کو کزن کیساتھ ڈانس کرنے پر دولہے نے تھپڑ دے مارا، دلہن نے پھرکیسے انتقام لیا؟ حیران کن واقعہ پیش آگیا

سعودی عرب میں گھریلوملازمائوں سے جسم فروشی کروانے والا پاکستانی کس شہر سے گرفتار کر لیا گیا؟سخت سزا ملنے کا امکان

افسوسناک سانحہ ، سکول ٹرپ پر گئے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، بڑا جانی نقصان ہو گیا

پی سی بی کیساتھ مزید کام نہیں کر سکتا، ثقلین مشتاق نے استعفیٰ دیدیا، وجہ سامنے آگئی

تبدیلی لانے والو! تبدیلی کا مزہ آیا؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد سلیم صافی کا حکومت پر طنز ، کیا کہہ دیا؟

قومی ائیرلائن مزید مشکلات کا شکار، پی آئی اے کے بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے

سوشل میڈیا پر’مجھے کیوں نکالا‘کے بعد وزیراعظم عمران خان کا ’اگر مجھے نکالا‘جملہ وائرل ، عوام کے دلچسپ تبصرے

انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہو گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

کورونا کے پھیلائو میں تیزی ، کونسے شہر میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا؟ پابندیاں لگ گئیں

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

تبدیلی سرکارکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن بڑھنے کا دعویٰ کر دیا، پاکستان رینکنگ میں کتنے درجے اوپ

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے، سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

برفباری نے تباہی مچا دی، ٹریفک کا نظام درہم برہم ، نظامِ زندگی مفلوج کر دیا