11:28 am
فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا اسٹینڈ لے لیا

فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا اسٹینڈ لے لیا

11:28 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی سفیر کو نکالنے یا سفارتخانے کو بند کرنے کی پوزیشن میں نہیں، عالمی سطح پر مہنگائی ہے اور تیل کی قیمتوں میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے، سفیر کو نکالنے کا مطالبہ نہ ماننا ہماری مجبوریاں ہیں، کالعدم جماعت کے باقی تمام مطالبات ماننے کو تیار ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا
کہ کوشش کریں گےکہ کالعدم جماعت کے ساتھ مسئلہ افہام وتفہیم سے حل ہو جائے۔کالعدم جماعت کو فرانس کے سفیرکو نکالنے کے مطالبے پرغور کرنا چاہیے، سب چیزوں کیلئے ہم تیار ہیں لیکن فرانسیسی سفارتخانے سے متعلق مجبوریاں ہیں، کسی سفارتخانے کو بند کرنے یا سفیرکو نکالنے کی پوزیشن میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پرمہنگائی ہے، تیل کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا ہے، عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کو ملک بھر میں ہونے والے احتجاج پر بریف کیا گیا۔ اجلاس میں کالعدم تنظیم کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید راستوں کو کلئیر کرنے اور احتجاج ختم کرنے کے لیے کہیں گے۔ کالعدم تنظیم کے ساتھ حکومت مذکرات کرے گی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، کالعدم تنظیم کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ وزیراعظم کو تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں کالعدم تنظیم کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے ساتھ ساتھ تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکن حکومت سے کئے گئے معاہدے کے تحت اس وقت مریدکے میں موجود ہیں، حکومت نے طے پائے گئے معاملات پر بدھ تک عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی تھی۔کالعدم جماعت نے بھی احتجاج کے لیے اسلام آباد کا رخ کرلیا ہے جس کو روکنے کے لیے حکومت ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔ کالعدم جماعت کے احتجاج کی وجہ سے ہی وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو دبئی سے واپس بلوایا تھا۔ دوسری جانب تاجروں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ ٓٓ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے تاجر فیض آباد میں پر امن احتجاج کریں گے۔انتظامیہ 26 اکتوبر کو ہمیں فیض آباد دھرنے کی اجازت دیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال ہوگئے

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال ہوگئے

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو ماہانہ کتنے ہزارروپے دینے کااعلان کردیا،قوم کےلیے خوشی کی خبرآگئی

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو ماہانہ کتنے ہزارروپے دینے کااعلان کردیا،قوم کےلیے خوشی کی خبرآگئی

دنیش کارتک کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی

دنیش کارتک کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی

صحافی کے کس سوال پر عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

صحافی کے کس سوال پر عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

حکومت کا بائیک اور رکشہ والوں کے لیےبڑا فیصلہ

حکومت کا بائیک اور رکشہ والوں کے لیےبڑا فیصلہ

تالہ دیکھا تو بیٹے کو فون کیا جواب ملا جہاں جانا ہے چلے جائیں۔۔۔ اولڈ ایج ہومز میں موجود بزرگ ہمارے لیے سبق، اصل قصوروار کون؟

تالہ دیکھا تو بیٹے کو فون کیا جواب ملا جہاں جانا ہے چلے جائیں۔۔۔ اولڈ ایج ہومز میں موجود بزرگ ہمارے لیے سبق، اصل قصوروار کون؟

یہاں کے لوگ مگرمچھ کی پوجا کرتے تھے۔۔ دنیا کے قدیم ترین شہر اور ان سے جُڑی حیرت انگیز کہانیاں

یہاں کے لوگ مگرمچھ کی پوجا کرتے تھے۔۔ دنیا کے قدیم ترین شہر اور ان سے جُڑی حیرت انگیز کہانیاں

جب مر جاؤں گی تب ہم ساتھ جنت میں رہیں گے ۔۔ عمر شریف کی اہلیہ نے شوہر کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو بھی ان کی یاد دلا دی

جب مر جاؤں گی تب ہم ساتھ جنت میں رہیں گے ۔۔ عمر شریف کی اہلیہ نے شوہر کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو بھی ان کی یاد دلا دی

بادشاہ کی قبر پر کتبہ بھی نہیں لگایا جاتا۔۔ سعودی عرب میں قبریں کچی کیوں رکھی جاتی ہیں؟ جانیں اہم معلومات

بادشاہ کی قبر پر کتبہ بھی نہیں لگایا جاتا۔۔ سعودی عرب میں قبریں کچی کیوں رکھی جاتی ہیں؟ جانیں اہم معلومات

حکومت کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بڑی سیاسی جماعت کااحتجاج کااعلان

حکومت کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بڑی سیاسی جماعت کااحتجاج کااعلان

عمران خان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ، بڑی شرط رکھ دی

عمران خان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ، بڑی شرط رکھ دی

اسلام آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

پٹرول مہنگا کرنا تو مجبوری تھی لیکن آٹا کیوں مہنگا کیا گیا؟ آپ نے تو کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا تھا۔۔۔

پٹرول مہنگا کرنا تو مجبوری تھی لیکن آٹا کیوں مہنگا کیا گیا؟ آپ نے تو کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا تھا۔۔۔

عوام کیلئے خوشخبری: حکومت نے حج اخراجات میں کمی کا اعلان کر دیا

عوام کیلئے خوشخبری: حکومت نے حج اخراجات میں کمی کا اعلان کر دیا