10:34 am
بریکنگ نیوز!ملک بھر میں موبائل سگنلز بند کرنے کا فیصلہ، سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ۔۔تمام افسران حاضر ہو جائیں

بریکنگ نیوز!ملک بھر میں موبائل سگنلز بند کرنے کا فیصلہ، سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ۔۔تمام افسران حاضر ہو جائیں

10:34 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز کو کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی کے لیے انسداد دہشت گردی کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے ضروری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔آج ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے پر غور شروع کر دیا گیاجبکہ ملک بھر میں کنٹینر کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی۔ گزشتہ راقت فیض آباد کے مقام کو سیل کردیا گیا ۔تمام سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی اورچھٹیوں پر گئے تمام افسران کو خاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا
گیا ۔لاہور میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر تحریک لبیک کے خلاف ٹارگڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ہسپتالوں میں تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔سکیورٹی اداروں کی طرف سے ملک میں اہم اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیااور اداروں کی جانب سے اہم حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ رینجرز کی بھاری نفری فیض آباد کے مقام پر تعینات کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کالعدم جماعت کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔حکومت نے لانگ مارچ روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہر صورت مظاہرین کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرین کو کسی صورت جہلم سے آگے نہیں آنے دیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ راستہ روکنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کو مارنا سیاسی کارکنان کا نہیں دہشتگردوں کا کام ہے۔انہوں نے کہا کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ذرائع کے مطابق رینجرز کو جہلم پل پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ مظاہرین آگے نہ جا سکیں۔ حکومت نے کالعدم تنظیم سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اور سکیورٹی ادارے کالعدم تنظیم سے سختی سے نمٹنے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کالعدم تنظیم نے احتجاج کی آڑ میں رااستے بند کر رکھے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے نہ ہی لانگ مارچ کی اجازت دی جائے گی۔حکومت نے کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو طاقت سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے کسی قسم کا تشدد کا راستہ اپنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی شہر شہر میں گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے گا اور اسلام آباد کے داخلہ راستوں پر رکاوٹیں اور سکیورٹی کی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔اس معاملے پر بات کرتے ہوئے جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ مہذب اور جمہوری معاشرے میں احتجاج کا حق ہر کسی کو ہے لیکن ملک اور عوام کی املاک کو نقصان پہنچانے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان سے مذاکفرات کر کے ان کے مطالبات کافی حد تک تسلیم بھی کر لیے لیکن اس طرح سڑک پر آ کر خارجہ پالیسی سے متعلق باتیں منوانا ناقابل قبول ہے کیونکہ ریاستیں اس طرح نہیں چلتیں۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو وزیر داخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات بارے بریفنگ بھی دی جس میں کالعدم تنظیم سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔یاد رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے، راولپنڈی میں مرکزی شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے، چاندنی چوک سےفیض آباد تک مری روڈ کو بھی مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ