11:27 am
پارٹی فنڈنگ تحقیقات، ن لیگ اپنے ہی بِچھائے جال میں بُری طرح پھنس گئی، الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا دیدیا

پارٹی فنڈنگ تحقیقات، ن لیگ اپنے ہی بِچھائے جال میں بُری طرح پھنس گئی، الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا دیدیا

11:27 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن پارٹی فنڈنگ کے ثبوت پیش نہیں کر سکی ۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مسلم لیگ ن کے بینک اکاؤنٹس میں موصول ہونے والے فنڈز سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔ فرخ حبیب کی اس درخواست پر الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے پارٹی اکاؤنٹس کی تحقیقات ہو رہی ہیں جب کہ مسلم لیگ ن ڈونیشن کی مد میں موصول 45کروڑ سے زائد کے پارٹی فنڈزکے ثبوت فراہم نہ کرسکی۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن نے پانچ بینک اسٹیٹمنٹس، 2013ء اور 2014ء میں موصول فنڈز کے کراس چیک بھی الیکشن کمیشن کو نہ دیے۔الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے ضمن میں ن لیگ اسکروٹنی کمیٹی کو ڈونیشن کی مد میں وصول پارٹی فنڈز کے ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی غیر تصدیق شدہ ٹرانزیکشن بھی سامنے آئیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسکروٹنی کمیٹی میں اعتراض داخل کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے45 کروڑ سے زائد کے پارٹی فنڈز غیر تصدیق شدہ ہیں،حکمران جماعت نے سوال اٹھایا 45 کروڑ، 36 لاکھ کہاں سے موصول ہوئے۔ پی ٹی آئی نے اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ سے بنک سٹیٹمنٹیں اور کراس چیک مانگ لیے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 2013ء اور 2014ء میں مسلم لیگ ن کو 45 کروڑ 69 لاکھ اور 71 ہزار کے فنڈز موصول ہوئے ،اس نے تاحال 5 اکا ؤنٹس کی بنک اسٹیٹمنٹیں الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کیں۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹرلا کی صدارت میں ن لیگ کے مالیاتی کھاتوں کا جائزہ لینے کے لیے سکرونٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا، ن لیگ کی طرف سے راجہ ریاض اور ایڈوکیٹ جہانگیر جدون پیش ہوئے، پی ٹی آئی کی طرف سے مالیاتی ماہرین نجم الثاقب اور جمال عبدالناصر نے ن لیگ کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کے مالیاتی کھاتوں کا آٹھ دن تک جائزہ لیا جائے گا، دونوں جماعتوں کے مالی کھاتوں کا جائزہ لینے کی درخواست پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی طرف سے کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا