03:59 pm
عمران خان کیخلاف محاذ کون کھول رہا ہے؟سینئر صحافی نے وزیراعظم کو مفید مشورہ دیدیا

عمران خان کیخلاف محاذ کون کھول رہا ہے؟سینئر صحافی نے وزیراعظم کو مفید مشورہ دیدیا

03:59 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ نادان دوست عمران خان کے لیے محاذ کھول رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے کہوں گا نادان دوست ان کے لیے ہر طرح کے فرنٹ کھولتے جا رہے ہیں،ایسا نہیں ہونا چاہئیے، یکسو ہو کر پاکستان کو نارمل مہذب اور جمہوری ملک بنانے کے لیے جو بھی تقاضے ہوں ان کو پورا کیا جائے اور اپنے پرائے کی تمیز ختم کی جائے۔ارشاد عارف نے مزید کہا کہ بڑی افسوسناک بات ہے کہ دو تین روز میں حکومت نے سمجھ لیا،پولیس معاملات کو نہیں
سنبھال سکتی اور رینجرز کو بلا لیا۔مذاکرات کے دعویدار وزیر داخلہ نے لگتا ہے غلط بیانی کی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کو استعمال کیا گیا۔وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں جب کہ حکمران عیش و عشرت میں ہیں۔کسی کو ریارست کو چیلنج کرنے کا حق نہیں ہونا چاہئیے۔وزیراعظم کو اس معاملے پر سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئیے۔جب لال مسجد کا واقعہ ہو رہا تھا کچھ لوگ اس وقت بھی ریاست اور حکومت کو رٹ کے نام پر اکسا رہے تھے آج بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔یہاں واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کالعدم مذہبی تنظیم کی ریلی کو روکنے کے لیے رینجرز کے اختیارات اور کارروائی کا طریقہ کار طے کردیا ہے۔اس طریقہ کار کے تحت پولیس اوررینجرز کے پاس انسداد دہشت گردی کے اختیارات ہوں گے، پولیس کو رینجرز کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ مزید برآں رینجرز اور پولیس کو کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے اجازت ہوگی، حملے کی صورت میں مقامی کمانڈر اسلحہ استعمال کی اجازت دے سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے کالعدم تنظیم سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت اور سکیورٹی ادارے کالعدم تنظیم سے سختی سے نمٹنے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کالعدم تنظیم نے احتجاج کی آڑ میں رااستے بند کر رکھے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا کہ کالعدم تنظیم سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے نہ ہی لانگ مارچ کی اجازت دی جائے گی۔حکومت نے کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو طاقت سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے کسی قسم کا تشدد کا راستہ اپنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی شہر شہر میں گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے گا اور اسلام آباد کے داخلہ راستوں پر رکاوٹیں اور سکیورٹی کی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔تاہم گذشتہ روز ہی لاہور سمیت پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات کر دی گئی تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں رینجرز کو 2 ماہ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔جن 8 اضلاع میں رینجرز اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ان میں لاہور، راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، چکوال، گجرات، فیصل آباد شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹی فی کیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کا معاملہ ، اب تک کتنی گرفتاریاں ہو گئیں؟ بڑی خبر

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کا معاملہ ، اب تک کتنی گرفتاریاں ہو گئیں؟ بڑی خبر

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟

میں عامر لیاقت کے ساتھ ایک رات گزارنے کو تیار ہوں لیکن۔۔۔۔معروف کرکٹر کی بیٹی نے حیران کن خواہش کا اظہارکر دیا

میں عامر لیاقت کے ساتھ ایک رات گزارنے کو تیار ہوں لیکن۔۔۔۔معروف کرکٹر کی بیٹی نے حیران کن خواہش کا اظہارکر دیا

’اگ لاواں مجبوری نوں‘مارگلہ ہلز پر آگ لگاکر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی بڑی مشکل میں گرفتار، بڑا ایکشن لے لیا گیا

’اگ لاواں مجبوری نوں‘مارگلہ ہلز پر آگ لگاکر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی بڑی مشکل میں گرفتار، بڑا ایکشن لے لیا گیا

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے 25منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ آج سنائے گایا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے 25منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ آج سنائے گایا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے پر رائے ،پنجاب اسمبلی سے 25منحرف ارکان کو نکال دیا جائے تو نمبر گیم کیا ہو گی؟ بڑی خبر آگئی

سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے پر رائے ،پنجاب اسمبلی سے 25منحرف ارکان کو نکال دیا جائے تو نمبر گیم کیا ہو گی؟ بڑی خبر آگئی

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نائیجیرین شہری کی محبت میں گرفتار، دونوں کی ملاقات کہاں ہوئی؟محبت کی لازوال کہانی

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نائیجیرین شہری کی محبت میں گرفتار، دونوں کی ملاقات کہاں ہوئی؟محبت کی لازوال کہانی