10:43 am
نیا وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہو گا؟ سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے کس شخصیت کی حمایت کر دی؟ بڑی خبر آگئی

نیا وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہو گا؟ سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے کس شخصیت کی حمایت کر دی؟ بڑی خبر آگئی

10:43 am

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ جام کمال نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو
کی حمایت کردی،جام کمال نے کہا کہ ہمارے اختلافات میرے استعفے سے پہلے تھے، اب بطور بی اے پی جماعت ایک ساتھ کھڑے ہیں، عبد القدوس بزنجو اور جان جمالی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات میرے استعفے سے پہلے تھے لیکن اس کے بعد نہیں، ہم سب بلوچستان عوامی پارٹی کے طور پرایک ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب بلوچستان عوامی پارٹی کے طور پر تمام متفقہ فیصلوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اور ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبد القدوس بزنجو اور جان جمالی کے لیے میری نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلی سیکرٹریٹ کے افسران اور سٹاف سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں الوداعی ملاقات کی ، ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اعزاز میں پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے الوداعی سلامی اور پرنسپل سیکرٹری اور وزیراعلی سیکرٹریٹ کے سٹاف کی جانب سے سابق وزیر اعلی کو سوینئر اور روایتی قالین کا تحفہ دیا گیا۔اس موقع پر سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم نے کوشش کی کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور کو احسن انداز میں چلایا جا سکے۔ بعد ازاں سابق وزیراعلی جام کمال خان باقاعدہ طور پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبد القدوس بزنجو کے مقابلے میں تاحال کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، جس کے باعث ان کا بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کا امکان ہے۔کیونکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے کسی امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، جان محمد جمالی کا بھی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے کا امکان ہے۔دونوں منتخب نمائندگان کل حلف اٹھائیں گے۔ رکن اسمبلی عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ پہلا موقع ہے پورا65 کا ایوان ایک پیج پر ہے، کل نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان