11:31 am
پورے پاکستان کا کاروبار بند، ملک جام کرنے کی تیاریاں۔۔تشویشناک خبر آگئی

پورے پاکستان کا کاروبار بند، ملک جام کرنے کی تیاریاں۔۔تشویشناک خبر آگئی

11:31 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے
چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ا س دور میں موجودہ مارجن پر اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں فوری طور پر اضافہ کرے بصورت دیگر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں پانچ نومبر سے پورے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مطالبات پیش کرتے ہوئے عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہےجسکی وجہ سےہمارےروز مرہ اخراجات میں بھی تین گنااضافہ ہو گیا ہے،ہم کافی عرصے سےاپنا مارجن بڑھانےکیلئےحکومت سےدرخواست کرتے چلے آ رہے ہیں مگر گزشتہ تین سال سے حکومت کا کمیشن بڑھانے کے وعدے پر عمل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا ہے، حکومت نے ہمارا مارجن پانچ فیصد کرنے کا وعدہ کرنے کے باوجود اسے نہیں بڑھایا اور ہمیں مسلسل لولی پاپ دیا جارہا ہے جبکہ اس عرصے میں ہمارے روزمرہ اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، جن میں بجلی کے بلز، ملازمین کی تنخواہیں،سرکاری اداروں کی سالانہ فیسیں،سالانہ اور لوکل ٹیکسز شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر چیز کی قیمتوں میں کئی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے مگر حکومت ہم سے مارجن پانچ فیصد کرنے کے وعدے پر بھی عمل نہیں کر سکی، حکومت لیوی ٹیکسز پر ہمیں اور عوام کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے،حکومت ہمیں اور کام کرنے کا این او سی دے دے، 80 فیصد لوگ یہ کام چھوڑنا چاہتے ہیں۔ عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت کو مختلف تجاویز بھی دی ہیں مگر کوئی ماننے کو تیار نہیں،کمپنی پہلے ہی بہت زیادہ مارجن منافع کما رہی ہیں جبکہ پٹرول پمپ مالکان لیٹرز میں بیچتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مہنگائی کے اس دور میں اس مارجن پر اپنے کاروبار کو جاری نہیں رکھ سکتے لہذا حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کو فوری طور پر چھ فیصد کرے بصورت دیگر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پانچ نومبر سے پورے ملک میں اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گی۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان