04:53 pm
شای کیلئےلڑکی کی عمر کی کم از کم حد مقرر،اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ آگیا

شای کیلئےلڑکی کی عمر کی کم از کم حد مقرر،اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ آگیا

04:53 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی شرعی عدالت (ایف ایس سی) نے
کہا ہے کہ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ (سی ایم آر اے) 1929 کے تحت لڑکی کی شادی کے لیے کم از کم عمر کی حد 16 سال مقرر کرنے سے لڑکیوں کو کم سے کم بنیادی تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ مشاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایف ایس سی نے ایک پٹیشن کو مسترد کر دیا اور واضح طور پر قرار دیا کہ اسلامی ریاست کی طرف سے لڑکیوں کی شادی کے لیے کم از کم عمر کی کوئی حد مقرر کرنا اسلام کے خلاف نہیں ہے۔چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی سربراہی میں تین رکنی ایف ایس سی بینچ نے فاروق عمر بھوجا کی جانب سے سی ایم آر اے کے سیکشن 4، 5، 6 کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کی۔جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کی طرف سے لکھے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ ’درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد ہمارا خیال ہے کہ پٹیشن غلط فہمی پر ہے، اس لیے اسے مسترد کی جاتی ہے‘۔10 صفحات پر مشتمل فیصلے میں ایف ایس سی نے کہا کہ جن سیکشنز میں شادی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کے لیے کم ازکم عمر کی حد مقرر کی گئی ہے وہ غیر اسلامی نہیں ہے۔سی ایم آر اے کے سیکشن 4 کے تحت بچے کی شادی کرنے پر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے جو چھ ماہ تک بڑھ سکتی ہے اور 50 ہزار روپے جرمانہ ہو سکتا ہے جبکہ سیکشن 5 اور 6 کسی بچے کے نکاح کی سزا اور بچوں کی شادی کی اجازت دینے یا فروغ دینے کی سزا کی وضاحت کرتے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ تعلیم کی اہمیت خود وضاحتی ہے اور تعلیم کی ضرورت ہر ایک کے لیے یکساں طور پر ضروری ہے، اسی لیے اسلام نے تعلیم کے حصول کو ہر مسلمان کے لیے لازمی قرار دیا ہے جیسا کہ ایک حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ ’علم کا حصول ہر مسلمان پر لازم ہے۔عدالت نے کہا کہ ’حضور ﷺ کی طرف سے ایسی زبان کا استعمال ایک مسلم معاشرے میں اور ہر مسلمان کے لیے ہر حال میں تعلیم کی فرضیت کو واضح کرتا ہے کیونکہ تعلیم ہر انسان کی شخصیت کی نشوونما کے لیے بنیادی عوامل میں سے ایک ہے‘۔فیصلے میں کہا گیا کہ ایک بہترین شادی کے لیے نہ صرف جسمانی صحت اور معاشی استحکام وغیرہ ضروری عوامل ہیں بلکہ ذہنی صحت اور فکری نشوونما بھی یکساں اہم ہیں جو تعلیم کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ ’تعلیم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ یہ کسی فرد کی ترقی اور اس کے نتیجے میں کسی بھی قوم کی آنے والی نسل کے لیے اہم ہے‘۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ’ذاتی سطح پر لڑکی کے لیے یا کسی بھی جنس کے لیے تعلیم حاصل کرنے کا عنصر حفظ العقل کے تصور کے تحت آتا ہے یعنی عقل کی حفاظت اور فروغ جو شریعت کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے‘۔اسلام کی تعلیمات کے مطابق لڑکی یا بیٹی کو بہترین تعلیم دینا انسان کے بہترین اعمال میں سے ایک ہے اور یہ جنت کی ضمانت ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ اس کی اہمیت کی وجہ سے امام بخاری رحمت اللہ علیہ نے اپنی مشہور حدیث کی کتاب ‘جامعہ البخاری شریف‘ کے شروع میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر تقریباً ایک پورا باب تشکیل دیا۔فیصلے میں اشارہ دیا گیا کہ بہت سے اسلامی ممالک ہیں جہاں اس قسم کا قانون موجود ہے جس میں مرد اور عورت کے لیے شادی کی کم از کم عمر مقرر کی گئی ہے جیسے کہ اردن، ملائیشیا، مصر اور تیونس وغیرہ۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کب ہوگی ،تاریخ سامنے آگئی

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کب ہوگی ،تاریخ سامنے آگئی

افضال احمد کو دوسرے مریض کے ساتھ بیڈ پر کیوں ڈالا گیا اور کیا اداکار واقعی غربت کا شکار تھے؟ حیران کن انکشافات

افضال احمد کو دوسرے مریض کے ساتھ بیڈ پر کیوں ڈالا گیا اور کیا اداکار واقعی غربت کا شکار تھے؟ حیران کن انکشافات

گوگل کا دفتر پاکستان میں کب تک قائم ہوگا ، بڑی خبر آگئی 

گوگل کا دفتر پاکستان میں کب تک قائم ہوگا ، بڑی خبر آگئی 

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اپنے سیاسی کیرئرکاسب سے اہم فیصلہ کرلیا،کس جماعت میں شامل ہوگئے ،ملکی سیاست میں ہلچل مچادینے

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اپنے سیاسی کیرئرکاسب سے اہم فیصلہ کرلیا،کس جماعت میں شامل ہوگئے ،ملکی سیاست میں ہلچل مچادینے

جہاز کے اندر اس خفیہ کمرے میں کیا ہوتا ہے؟ حقیقت ایسی جو بہت کم لوگ جانتے ہوں گے

جہاز کے اندر اس خفیہ کمرے میں کیا ہوتا ہے؟ حقیقت ایسی جو بہت کم لوگ جانتے ہوں گے

بیٹی کو بچالیا مگر خود پھنس گئیں ۔۔ ننھی پری پر جنگلی جانور کے حملے کو ماں نے خود کیسے ناکام بنایا؟

بیٹی کو بچالیا مگر خود پھنس گئیں ۔۔ ننھی پری پر جنگلی جانور کے حملے کو ماں نے خود کیسے ناکام بنایا؟

بڑے یورپی ملک میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش، سابق فوجیوں سمیتکتنے افراد گرفتار ہوگئے

بڑے یورپی ملک میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش، سابق فوجیوں سمیتکتنے افراد گرفتار ہوگئے

والد اداکارہ نہیں بنانا چاہتے تھے بلکہ وہ، مجھے افسوس رہے گا کہ میں ان کی خواہش ۔۔۔ حبا بخاری زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

والد اداکارہ نہیں بنانا چاہتے تھے بلکہ وہ، مجھے افسوس رہے گا کہ میں ان کی خواہش ۔۔۔ حبا بخاری زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

میرے ہاتھ نہیں تھے اس لیے اسکول میں داخلہ نہ ملا ۔۔ غریب کی معذور بیٹی نے بنا ہاتھوں کے کیسے آئی کام کر لیا؟

میرے ہاتھ نہیں تھے اس لیے اسکول میں داخلہ نہ ملا ۔۔ غریب کی معذور بیٹی نے بنا ہاتھوں کے کیسے آئی کام کر لیا؟

پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر۔۔۔چوہدری شجاعت نے بڑاانکشاف کرڈالا

پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر۔۔۔چوہدری شجاعت نے بڑاانکشاف کرڈالا

اسلام آباد میں اتوار بازار میں آتشزدگی ، کپڑے کے متعدد سٹالز جل کر خاکستر

اسلام آباد میں اتوار بازار میں آتشزدگی ، کپڑے کے متعدد سٹالز جل کر خاکستر

کام ہم کریں اور کیک چوہا کھا جائے ۔۔ آفس میٹنگ کے دوران چوہے کی کیک کھا کر دعوت اُڑانے کی دلچسپ ویڈیو

کام ہم کریں اور کیک چوہا کھا جائے ۔۔ آفس میٹنگ کے دوران چوہے کی کیک کھا کر دعوت اُڑانے کی دلچسپ ویڈیو

عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس،اکائونٹ کھلوانے کے لیے کیاحربہ استعمال کیاگیا،انکشاف سے ہلچل مچ گئی 

عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس،اکائونٹ کھلوانے کے لیے کیاحربہ استعمال کیاگیا،انکشاف سے ہلچل مچ گئی 

مجھے جنید نے کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا تھا ۔۔ والد نے آخری بار کیا کہا تھا؟ جنید جمشید کے بچے والد کی برسی پر افسردہ ہو گئے

مجھے جنید نے کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا تھا ۔۔ والد نے آخری بار کیا کہا تھا؟ جنید جمشید کے بچے والد کی برسی پر افسردہ ہو گئے