06:51 pm
عبدالقدوس بزنجو دوسری مرتبہ وزیراعلیٰ بلوچستان بن گئے،

عبدالقدوس بزنجو دوسری مرتبہ وزیراعلیٰ بلوچستان بن گئے،

06:51 pm

لاہور( ویب ڈیسک) عبدالقدوس بزنجو نے دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھالیا۔
گورنر بلوچستان سید ظہورآغا نے قدوس بزنجو سے حلف لیا۔ ڈپٹی اسپیکرسرداربابر موسیٰ خیل کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس میں '' باپ ''(بلوچستان عوامی پارٹی) کے امیدوار کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے جبکہ عبدالقدوس بزنجو کو 39 ووٹ ملے، انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھایا۔ گورنر بلوچستان سید ظہورآغا قدوس بزنجو نے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول و ملڑی حکام شرکت کی۔2018 کے عام انتخابات میں عبدالقدوس بزنجو آواران سے بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ انہیں سپیکربلوچستان اسمبلی کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ '' باپ ''(بلوچستان عوامی پارٹی ) کے رہنما جام کمال نے اپنی ہی جماعت کے باغی اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی میں ہونے والی رائے شماری سے ایک روز قبل ہی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد بی اے پی نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کیا تھا۔یکم جنوری 1974 کو ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے گاؤں شندی میں پیداہونے والے قدوس بزنجو کی شہرت یہ ہے کہ وہ مشکل فیصلے کرنے سے گھبراتے اورجھجھکتے نہیں۔ اس سے قبل بھی 13 جنوری 2018 سے سات جون 2018 تک بلوچستان کے 16 ویں وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بننے کے علاوہ صوبائی وزیر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں سب سے کم ووٹ 544 لے کر بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ گہرے اور سفید رنگ پسند کرنے والے قدوس بزنجو زندگی میں ہمیشہ مشکل فیصلے کرتے رہے ہیں۔ ان کی شہرت یہ ہے کہ'' تھنک بگ'' ۔کھیلوں میں بینڈ منٹن، ٹیبل ٹینس پسند ہے۔ کبھی کبھی کرکٹ بھی کھیل لیتے ہیں نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ قدوس بزنجواردو، انگریزی اور بلوچی زبان میں روانی سے بات کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

اعظم سواتی کی گرفتاری،ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

اعظم سواتی کی گرفتاری،ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن کا اعلان

ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن کا اعلان

باتیں کم اور عمل زیادہ ۔۔۔کسی کو غدار کا لقب نہیں دینا چاہیے،سعد رفیق

باتیں کم اور عمل زیادہ ۔۔۔کسی کو غدار کا لقب نہیں دینا چاہیے،سعد رفیق

وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کرنے والی اداکارہ اقراءعزیز نے ماضی میں کام کے تجربے کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا

فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کرنے والی اداکارہ اقراءعزیز نے ماضی میں کام کے تجربے کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا

2بچیوں سمیت 4خواتین کی گھر سے گلا کٹی لاشیں برآمد،انتہائی افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2بچیوں سمیت 4خواتین کی گھر سے گلا کٹی لاشیں برآمد،انتہائی افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے بری خبر

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے بری خبر

عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری  ۔۔۔نیپرا نےفی یونٹ بجلی کتنی سستی کر دی۔۔۔؟جانیں

عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ۔۔۔نیپرا نےفی یونٹ بجلی کتنی سستی کر دی۔۔۔؟جانیں