08:59 pm
دستیاب وسائل میں کچھ نہیں ہوسکتا، نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا اعتراف

دستیاب وسائل میں کچھ نہیں ہوسکتا، نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا اعتراف

08:59 pm

کوئٹہ (نیوز ڈیسک )بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اعتراف کیا ہے کہ دستیاب وسائل
میں کچھ نہیں ہوسکتا۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ساتھ ہی کہا کہ نیت صاف ہو تو منزل آسان ہوتی ہے، وزارت اعلیٰ کی کرسی بہت بے وفا ہے یہ کسی کی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی اے پی، اتحادیوں اور اپوزیشن کی شکر گزار ہے کہ مجھے بلا مقابلہ منتخب کیا، بلوچستان کی تقدیر بدلنے میں اسلام آباد کا رخ کریں گے اور نئے منصوبے لائیں گے۔عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ بیوروکریسی 8، 8 گھنٹوں کی میٹنگز میں نہ الجھائیں صرف کام کریں، 15 دن میں حکومتی پالیسی کو ایوان اور عوام کے سامنے لائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی امور میں سابق وزرائے اعلیٰ سے مشورے لیتا رہوں گا، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ عوام کی اتنی خدمت کرسکوں جتنا ان کا حق ہے۔نئے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ دستیاب وسائل میں کچھ نہیں ہوسکتا، صوبے کے بارڈر کے مسائل پر اسٹیک ہولڈرز سے بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ دسمبر تک تمام آسامیوں پر کی جائیں گی اور بلوچستان میں شکایات سیل بناکر ایک ہفتے میں شکایات دور کی جائیں۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کوئٹہ کی صفائی کے لیے صفائی مہم شروع کی جائے گی، اسے کلین سٹی بنائیں گے، صوبائی دارالحکومت کے بعد دوسرے شہروں میں بھی صفائی مہم چلائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ میں حلف لینے سے قبل صفائی مہم شروع کروں گا، چیف سیکریٹری جگہ کا تعین کرلیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جامع منصوبہ بنایا جائے گا، صحت کا نظام بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے والد منسٹر تھے تو میں سینٹرل اسکول میں پڑھتا تھا، جب تک اراکین اسمبلی، بیوروکریسی والوں کے بچے سرکاری اسکول میں نہ پڑھیں شعبہ تعلیم بہتر نہیں ہوگا۔اس موقع پر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے تمام قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی رعایت، اپنے لیے شاہراہیں بند نہ کرنے اور صوبے کے تمام اضلاع میں کھلی کچہری لگانے جیسے اعلانات کیے۔نئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈز کے لیے 2، 2 ارب کے اضافے اور طلبہ کے وظائف میں اضافے، محکمہ تعلیم، سی اینڈ ڈبلیو اور بی ڈی اے کے برطرف ملازمین کا مسئلہ حل کرنے کرنے کے اعلانات بھی کیے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان