06:01 pm
عالمی بینک کی مہنگائی میں مزید اضافے کی پیشگوئی

عالمی بینک کی مہنگائی میں مزید اضافے کی پیشگوئی

06:01 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اب ڈیٹ رپورٹ جاری کردی
جس کے مطابق پاکستان میں بجلی، تیل اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی 9فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے تاہم معاشی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری سے اگلے مالی سال تک غربت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔عالمی بینک نے پاکستان میں مؤثر کرونا لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے معیشت بحال ہوئی تاہم بیرونی مالی دباو، قرضوں میں اضافہ اور کرونا کی ممکنہ نئی لہر کو بڑے خطرات قرار دے دیا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب لیکن صرف 15 فیصد آبادی کو ویکسین کی فراہمی کو تشویشناک قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق اس مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 4.8 فیصد کے حکومتی ہدف کے مقابلے میں 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اگلے سال جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہو جائے گی۔رپورٹ میں بجلی، تیل اور غزائی اجناس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث اس سال مہنگائی آٹھ فیصد کے حکومتی ہدف کے مقابلے میں نو فیصد تک جانے کا امکان ہے تاہم 2023 میں شرح کم ہو کر ساڑھے سات فیصد پر آجائے گی۔اسکے علاوہ 2020 میں غربت کی شرح 5.3 فیصد، 2021 میں 4.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اگلے سال کم ہو کر 4 فیصد پر آسکتی ہے۔عالمی بینک کے مطابق گزشتہ سال پیٹرول کی فروخت میں 18 فیصد، سیمنٹ کی کھپت میں 20 فیصد اضافہ جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ورلڈ بینک نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کو آن ٹریک رکھنے کیلئے ٹیکس اصلاحات سمیت معاشی اصلاحات کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح 1.8 ارب ڈالر رہا۔ اگلے سال انتخابات سے پہلے اخراجات بڑھنے سے مالی خسارے میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


تازہ ترین خبریں

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا