02:41 pm
پاکستان میں ایک نئے صوبے کی شمولیت کی تیاریاں، پاکستان کا نیا نقشہ کیساتھ ہو گا؟ عالمی قوانین کی روشنی میں آئینی مسودہ تیار کر لیا گیا

پاکستان میں ایک نئے صوبے کی شمولیت کی تیاریاں، پاکستان کا نیا نقشہ کیساتھ ہو گا؟ عالمی قوانین کی روشنی میں آئینی مسودہ تیار کر لیا گیا

02:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں
 ایک نئے صوبے کی شمولیت کی تیاریاں، پاکستان کا نیا نقشہ کیساتھ ہو گا؟ عالمی قوانین کی روشنی میں آئینی مسودہ تیار کر لیا گیا۔۔۔ پاکستان 4 کی بجائے 5 صوبوں والا ملک بننے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے گلگت بلتستان کو پاکستان کے پانچویں صوبے کی حیثیت دینے کیلئے کمر کس لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت قانون نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کیلئے عالمی قوانین اور یو این قراردادوں کی روشنی میں آئینی مسودہ تیار کرلیا ہے۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے گلگت بلتستان آئینی مسودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیش کردیا ہے۔ فروغ نسیم نے گلگت بلتستان آئینی مسودہ خود ڈرافٹ کیا۔ دوسری جانب جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کے بارہویں سیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کونسل نے گلگت بلتستان میں عوام کو مواصلات کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی غرض سے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز سپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے پالیسی ڈائریکٹیو کے اجرا کی منظوری دی۔اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل (الیکشن) رولز2021کی منظوری دی گئی۔ گلگت بلتستان کونسل کے چھ ممبران کا انتخاب گلگت بلتستان کونسل (الیکشن) رولز2021 کے تحت کیا جائے گا۔ کونسل نے منہاس حسین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غذر، کی بطور جج بینکنگ اینڈ کسٹمز کورٹ گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دی۔منہاس حسین کو جج قومی احتساب کورٹ گلگت بلتستان کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دی گئی گئی۔ایجنڈے کی باقاعدہ منظوری کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور ریلیف اقدامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں سیاحت کی استعداد کو برؤے کار لانے اور فروغ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خطے میں سیاحت کا بے انتہاء پوٹینشل موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پوٹیشنل کو برؤے کار لانے، جدید انفراسٹرکچر کے قیام اور مقامی آبادی کو سیاحت کے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے تاکہ جہاں سیاحت کو فروغ حاصل ہو وہاں مقامی آبادی کو بہتر معاشی مواقع میسر آ سکیں۔


تازہ ترین خبریں

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا