08:03 pm
 حکومت کی تبدیلی نوشتہ دیوار ، مہنگائی اس کے عوامل میں شامل ہو گی،جاوید ہاشمی

جہانیاں(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما ،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی
نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی نوشتہ دیوار ہے مہنگائی اس کے عوامل میں شامل ہو گی ،تبدیلی کے جھکڑ میں فواد چوہدری اور شیخ رشیدخشک پتوں کی مانند اڑتے پھرتے ہیں ،تعلیم نے مجھے طاقت مہیا کی ملتان میں 7یونیورسٹیاں اور تحصیل جہانیاں کے ہر گائوں میں ہائی سکول قائم کیے ، سینئر صحافی چوہدری اسلم وفا مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پی آر او (پبلک ریلیشن آفیسر ) عمران اسلم کے والد محترم سینئر صحافی محمد اسلم وفا کی نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی ضلع خانیوال ہارون الرشید نظامی،مسعود احمد نظامی ،مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری خلیل احمد گھمن،حسیب خالد جوئیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی توقعات حد سے زیادہ ہیں لیکن اس کی حکومت کی تبدیلی نوشتہ دیوار ہے ،مہینہ لگے یا دو مہینے حکومت تبدیل ہوگی،مہنگائی تمام حدیں کراس کر چکی ہے حکومت کی اس تبدیلی میں دیگر کے ساتھ مہنگائی بھی عوامل میں شامل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں شیخ رشید کا کردار ایک درباری جیسا ہے کسی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے سیاست میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں لیکن سیاست میں شیخ رشید کا ایسا کوئی بھی کردار نہیں ہے ،ملک میں تبدیلی کے جھکڑ میں فواد چوہدری اور شیخ رشید خشت پتوں کی مانند اڑتے نظر آئیں گے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سینئر صحافی اسلم وفا کی وفات تحصیل جہانیاں کی صحافت کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ،لوگ خطے کی سیاست سمجھنے کیلئے چوہدری اسلم وفاکے کالم اور ڈائری پڑھتے تھے یہ جہانیاں کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ تعلیم نے مجھے طاقت مہیا کی اسی لیے میں نے تعلیم عام کرنے کیلئے ملتان میں سات یونی ورسٹیاں بنوائیں جبکہ اپنے حلقہ انتخاب جہانیاں تحصیل بھر کے ہر چک میں گرلز اور بوائز ہائی سکول بنائے ،1978ء میں بطور وفاقی وزیر لودھراں تا خانیوال برآستہ جہانیاں روڈ منظور کروایا جس سے جہانیاں کی شکل تبدیل ہوئی اور یہاں پر ترقی کے راستے کھلتے گئے ۔

تازہ ترین خبریں

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

 اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں